مضاربت(تجارت کی ایک خاص قسم )میں(تجارت کے لیے)مال دینے والے کو رب المال کہتے ہیں ۔
جس عورت کو رجعی طلاق دی ہوعدت کے اندر اسے اسی پہلے نکاح پر باقی رکھنا ۔
(بہار شریعت،ج۲، حصہ۸،ص۱۷۰)
وہ بچہ جس کی عمر ڈھائی سال سے کم ہو اس کا کسی عورت کا دودھ پینارضاعت کہلاتاہے۔
(ماخوذ من الدرالمختار،ج۴،ص۳۸۶)
کسی کو اس شرط پر چیز دینا کہ اگر میں تجھ سے پہلے مرگیا تو یہ تیری۔
(بہارشریعت ،ج۳،حصہ۱۴،ص۹۹)
وہ چیزجس کے ساتھ شے کاقائم ہونا درست ہوجیسے نمازمیں رکوع وغیرہ۔
دوسرے کے مال کواپنے حق میں اپنے پاس اس لیے روک رکھناکہ اس کے ذریعے سے اپنے حق کوکلاً یاجزاً حاصل کر نا ممکن ہو،کبھی اس چیز کو بھی رہن کہتے ہیں جو رکھی گئی ہے ۔
(بہار شریعت ،ج۳،حصہ ۱۷،ص۶۹۶)
ریا یعنی دکھاوے کے لیے کام کرنا اور سمعہ یعنی اس لیے کام کرنا کہ لوگ سنیں گے اور اچھا جانیں گے۔
(بہار شریعت ،ج۳،حصہ ۱۶،ص۶۲۹)
وہ مال جو رب المال(سرمایہ دار)نے تجارت کے لیے دیاہو۔
(بہارشریعت، ج۳ ،حصہ۱۴،ص ۱)
یعنی ملاقات کے وقت بطورِ اکرام کسی کو سجدہ کرنا،یہ حرام ہے۔
(بہارشریعت،ج۳ ،حصہ۱۶،ص۴۷۳)
کپڑے کو کندھے یاسرکے او پرسے اس طرح لٹکانا کہ اس کے دونوں کنارے لٹکتے رہیں۔
وہ زخم جوسر کی ہڈی کے اوپر کی جھلی(باریک کھال)تک پہنچ جائے۔
(بہارشریعت ،ج۳،حصہ۱۸،ص۸۴۲)
ایک خاوند کی دو یادو سے زیادہ بیویاں آپس میں سوت(سوکن)کہلاتی ہیں۔
عورت کاایام عدت میں زیب و زینت کو ترک کردینا۔
(الدرالمختاروردالمحتار،ج۵،ص۲۲۰)