Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
-44 - 186
ش
127 شِجَاج
سر اور چہرے کے زخموں کو شِجاج کہتے ہیں۔
 (بہارشریعت،ج۳، حصہ ۱۸،ص۸۴۲)
128 شراب
لغت میں پینے کی چیز کو شراب کہتے ہیں اور اصطلاح فقہاء میں شراب اُسے کہتے ہیں جس سے نشہ ہوتا ہے۔
 (بہارشریعت،ج۳، حصہ ۱۷،ص۶۷۱)
129 شِرْب
کھیت کی آبپاشی یا جانوروں کو پانی پلانے کے لیے جو باری مقرر کرلی جاتی ہے اُس کو شرب کہتے ہیں۔
 (بہارشریعت، ج۳حصہ ۱۷،ص۶۶۶)
130 شَرْط
وہ شے جوحقیقت شے میں داخل نہ ہولیکن اس کے بغیرشے موجودنہ ہو،جیسے نمازکے لیے وضو وغیرہ۔
 (ماخوذازفتاوی رضویہ ،ج۱۰،ص ۷۸۶)
131 شِرک
اللہ تبارک وتعالیٰ کی ذات وصفات میں کسی دوسرے کوشریک کرناشرک کہلاتاہے۔
 (وقارالفتاوی، ج۱، ص ۲۷۰)
132 شکار
شکار اُس وحشی جانور کو کہتے ہیں جو آدمیوں سے بھاگتا ہو اور بغیر حیلہ نہ پکڑا جا سکتا ہواور کبھی فعل یعنی اس جانور کے پکڑنے کو بھی شکار کہتے ہیں۔
(بہارشریعت، ج۳،حصہ ۱۷،ص۶۷۹)
133 شرکت
شرکت ایسے معاملہ کانام ہے جس میں دوافرادسرمایہ اورنفع میں شریک رہنا طے کریں۔
 (الدرالمختار،ج ۶ ،ص۴۵۹)
134 شرکتِ عَقْد
دو شخص باہم کسی چیز میں شرکت کا عقد کریں مثلاًایک کہے میں تیرا شریک ہوں دوسرا کہے مجھے منظور ہے۔
 (ماخوذ ازبہارشریعت ،ج۲،حصہ ۱۰ ،ص۴۸۹)
135 شرکتِ عِنان
دو شخص کسی خاص نوع کی تجارت،یاہر قسم کی تجارت میں شرکت کریں مگر ہر ایک، دوسرے کا ضامن نہ ہو، صرف دونوں شریک آپس میں ایک دوسرے کے وکیل ہوں گے۔
 (ماخوذ ازبہارشریعت ،ج۲،حصہ ۱۰ ،ص۴۹۸)
136 شرکتِ مُفاوَضہ
جس شرکت میں ہر ایک شخص دوسرے کا وکیل و کفیل ہو یعنی ہر ایک کا مطالبہ دوسرا وصول کرسکتا ہے اور ہر ایک پر جو مطالبہ ہوگا دوسرا اُسکی طرف سے ضامن ہے اور شرکتِ مفاوضہ میں یہ ضرور ہے کہ دونوں کے مال برابر ہوں اورنفع میں دونوں برابر کے شریک ہوں اور تصرف و دَین میں بھی مساوات ہو، لہٰذا آزادو غلام میں اور نابالغ وبالغ میں اور مسلمان و کافر میں اور عاقل و مجنون میں اور دو نابالغوں میں اور دو غلاموں میں شرکت مفاوضہ نہیں ہوسکتی۔
(بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۱۰ ،ص۴۹۱)
Flag Counter