وہ شخص(پڑوسی)جسے شفعہ کا حق حاصل ہو۔
(بہارشریعت،ج۳،حصہ ۱۵،ص۲۳۳)
کسی حق کے ثابت کرنے کے لیے مجلس قاضی میں(یعنی قاضی کے سامنے)لفظ شہادت کے ساتھ سچی خبر دینے کو شہادت یا گواہی کہتے ہیں۔
( بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۱۲ ،ص۹۳۰)
صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنھم میں شیخین سے مراد حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمررضی اللہ تعالٰی عنھما ہیں۔
محدثین کی اصطلاح میں شیخین سے مراد امام بخاری وامام مسلم رحمۃ اللہ تعالٰی علیھما ہیں۔
اصطلاح فقہا میں اس سے مراد اما م ابوحنیفہ اورامام ابو یوسف رحمۃ اللہ تعالٰی علیھماہیں۔
اصطلاح فقہا میں اس سے مراد اما م ابو یوسف وامام محمدرحمۃ اللہ تعالٰی علیھماہیں۔
بعض جگہ مکانوں میں حوض بنا رکھتے ہیں برساتی پانی اُس میں جمع کرلیتے ہیں اور اپنے استعمال میں لاتے ہیں عربی میں ایسے حوض کو صہریج کہتے ہیں۔
(بہارشریعت،ج۳، حصہ ۱۷،ص۶۶۸)
حدیث کی دو مشہور کتابیں صحیح بخاری وصحیح مسلم۔
نزاع دور کرنے کے لیے جو عقد کیا جائے اُس کو صلح کہتے ہیں۔
(بہارشریعت،ج۲،حصہ۱۳،ص۱۱۳۲)
(کسی بھی معاملے کے دو فریق)خریدوفروخت میں طرفین سے مرادبائع اور مشتری ہیں۔
(ماخوذ ازبہارشریعت، ج۲،حصہ ۱۱،ص۶۱۶)
اصطلاح فقہا میں اس سے مراد اما م ابوحنیفہ اورامام محمدرحمۃ اللہ تعالٰی علیھماہیں۔
نکاح سے عورت شوہر کی پابند ہو جاتی ہے اس پابندی کے اٹھا دینے کو طلاق کہتے ہیں۔
وہ طلاق جس کی وجہ سے عورت، مردکے نکاح سے فوراًنکل جاتی ہے۔
(ماخوذازبہارشریعت ،ج۲،حصہ ۸، ص۱۱۰)