Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
-42 - 186
149 طلاق رَجعی
وہ طلاق جس میں عورت عدت کے گزرنے پرنکاح سے باہرہو۔
 (ماخوذازبہارشریعت ،ج۲،حصہ ۸، ص ۱۱۰)
150 طلاق مُغَلَّظہ
مرد کا اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دینا۔
 (ماخوذ من الموسوعۃ الفقہیۃ،ج۲۹،ص۳۰)
151 طلبِ مُوَاثَبہ
جو شخص شفعہ کرنا چاہتا ہے جیسے ہی اس کو اُس جائداد کے فروخت ہونے کا علم ہو فوراً اُسی وقت یہ ظاہر کر دے کہ میں طالبِ شفعہ ہوں ۔
 (بہارشریعت،ج۳،حصہ ۱۵،ص۲۴۰)
152 طلبِ تقریر طلب اِشہاد
شفیع(شفعہ کرنے والا)بائع یا مشتری یاجائداد مبیعہ(فروخت شدہ جائیداد)کے پاس جاکر گواہوں کے سامنے یہ کہے کہ فلاں شخص نے یہ جائداد خریدی ہے اور میں اس کا شفیع ہوں اور اس سے پہلے میں طلب شفعہ کرچکا ہوں اور اب پھر طلب کرتا ہوں تم لوگ اس کے گواہ رہو۔
 (بہارشریعت،ج۳،حصہ ۱۵،ص۲۴۲-۲۴۳)
153 طلبِ تملیک
شفعہ کرنے والاقاضی کے پاس جاکریہ کہے کہ فلاں شخص نے فلاں جائداد خریدی ہے اور فلاں جائداد کے ذریعہ سے میں اُس کا شفیع ہوں وہ جائداد مجھے دلا دی جائے۔
 (بہارشریعت،ج۳،حصہ ۱۵،ص۲۴۴)
ظ
154 ظِہار
اپنی زوجہ یااس کے کسی جزوشائع یاایسے جزکوجوکُل سے تعبیرکیاجاتاہوایسی عورت سے تَشْبِیْہ دینا جو اس پرہمیشہ کے لیے حرام ہویااس کے کسی ایسے عضو سے تشبیہ دینا جس کی طرف دیکھناحرام ہومثلاًکہا تومجھ پرمیری ماں کی مثل ہے یاتیراسریاتیری گردن یاتیرانصف میری ماں کی پیٹھ کی مثل ہے۔
 (بہارشریعت،ج۲، حصہ۸،ص۲۰۵)
ع
155 عاریت
دوسرے شخص کوکسی چیز کی مَنْفعَت کابغیرعوض مالک کردیناعاریت ہے۔
 (بہارشریعت، ج۳،حصہ ۱۴،ص۵۴)
156 عَاقِد
عقد کرنے والا۔
157 عَاقِلہ
عاقلہ وہ لوگ کہلاتے ہیں جو قتل خطاء یا (قتلِ)شبہ عمد میں ایسے قاتل کی طرف سے دیت ادا کرتے ہیں جو ان کے متعلقین میں سے ہے اور یہ دیت اصالۃًواجب ہوئی ہو۔
 (بہارشریعت، ج۳،حصہ۱۸،ص۹۱۳)
Flag Counter