نکاح زائل ہونے یا شبہ نکاح کے بعد عورت کا نکاح سے ممنوع ہو نا اورایک زمانہ تک انتظار کرنا عدت ہے ۔
(بہار شریعت ،ج۲،حصہ۸،ص۲۳۴)
زرعی زمین کی پیداوار سے جو زکوٰۃادا کی جاتی ہے (یعنی پیداوار کا دسواں حصہ)اسے عشرکہتے ہیں(اگر بیسواں حصہ ادا کرنا لازم ہو تو اسے نصف عشر کہتے ہیں)۔
(الموسوعۃ الفقہیۃ ،ج۳۰،ص۱۰۱)
وہ زمین جس کی پیداوارسے عشر ادا کیا جاتا ہے۔
عصبہ کی جمع یعنی وہ لوگ جن کے حصے (میراث میں)مقرر شدہ نہیں البتہ اصحاب فرائض سے جو بچتا ہے انھیں ملتا ہے اور اگر اصحاب فرائض نہ ہوں تو تمام مال(ترکہ)انہی میں تقسیم ہو جاتا ہے۔
(بہارشریعت،ج۳،حصہ۲۰،ص۱۱۳۰)
وہ رشتہ دار ہیں جن کے مقررہ حصے نہیں ہیں بلکہ اصحاب فرائض سے اگر کچھ بچتا ہے تو انہیں ملتا ہے۔
(بہارشریعت،ج۳،حصہ۲۰،ص۱۱۳۰)
اس سے مراد وہ شخص ہے جس نے کوئی غلام آزاد کیا ہو اور وہ غلام مر گیا ہو اور غلام کا کوئی رشتہ دار نہ ہو صرف اس کو آزاد کرنے والا شخص ہو اب اس کا آقا اس کو آزاد کرنے کے سبب اس کی میراث کا مستحق ہو گا۔ان کو مولی العتاقہ بھی کہتے ہیں۔
(بہارشریعت،ج۳،حصہ۲۰،ص۱۱۳۲-۱۱۳۳)
اس سے مراد وہ مرد ہے کہ جب اس کی نسبت میت کی طرف کی جائے تو درمیان میں کوئی عورت نہ آئے ، مثلاً بھتیجا وغیرہ۔
(بہارشریعت،ج۳ حصہ ۲۰،ص ۱۱۳۰)
عصبہ بغیرہ یہ وہ چارعورتیں ہیں جن کا مقررہ حصہ نصف یا دو تہائی ہے یہ عورتیں اپنے بھائیوں کی موجودگی میں عصبہ بن جائیں گی۔
(بہارشریعت،ج۳ حصہ ۲۰،ص ۱۱۳۱)
عصبہ مع غیرہ سے مراد وہ عورت ہے جو دوسری عورت کے ساتھ مل کر عصبہ بن جاتی ہے جیسے حقیقی بہن یا باپ شریک بہن ،بیٹی کے ہوتے ہوئے عصبہ بن جاتی ہے۔
(بہارشریعت،ج۳ حصہ ۲۰،ص ۱۱۳۲)