بچہ پیدا ہونے کے شکریہ میں جو جانور ذبح کیا جاتا ہے اس کو عقیقہ کہتے ہیں۔
(بہارشریعت،ج۳،حصہ ۱۵،ص۳۵۵)
باپ شریک بہن، بھائی یعنی جن کا باپ ایک ہو اورمائیں الگ الگ ہوں۔
وہ علم جس کے ذریعے میراث کے مسائل معلوم کیے جاتے ہیں۔
عمر بھر کے لیے کسی کو کوئی چیز دے دیناکہ وہ مر گیا تو واپس لے لوں گا۔
(بہارشریعت ،ج۳،حصہ۱۴،ص۹۹)
عنین اس شخص کو کہتے ہیں کہ اس کا عضوِ مخصوص تو ہو مگر اپنی بیوی سے آگے کے مقام میں دخول نہ کر سکے،نامرد۔
(بہارشریعت،ج۲، حصہ۸،ص۲۲۸)
عول سے مراد اصطلاح فرائض میں یہ ہے کہ مخرجِ مسئلہ جب ورثاء کے حصوں پر پورا نہ ہوتا ہو یعنی حصّے زائد ہوں اور مخرج کا عدد حصوں کے مجموعی اعداد سے کم ہو تو مخرج مسئلہ کے عدد میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔
(بہارشریعت ،ج۳،حصہ۲۰،ص۱۱۳۸)
عیب وہ ہے جس سے تاجر وں کی نظر میں چیز کی قیمت کم ہوجائے ۔
(بہارشریعت ،ج۲،حصہ۱۱، ص۶۷۳)
غصب کرنے والایعنی ناجائز قبضہ کرنے والا۔
(بہارشریعت،ج۳،حصہ ۱۵،ص۲۰۹)
کسی شخص میں خوبی دیکھی اس کو اچھی حالت میں پایا اس کے دل میں یہ تمنا ہے کہ میں بھی ویسا ہوجاؤں مجھے بھی وہ نعمت مل جائے یہ حسد نہیں اس کو غبطہ کہتے ہیں جس کو لوگ رشک کہتے ہیں۔
(ماخوذ ازبہارشریعت،ج۳،حصہ ۱۶،ص۵۴۲)
سخت قسم کی خیانت،مراد ایسی قیمت سے خریدوفروخت کرناجوقیمت لگانے والوں کے اندازہ سے باہر ہومثلاً کوئی چیزدس روپے میں خریدی لیکن اس کی قیمت چھ ،سات روپے لگائی جاتی ہے،کوئی شخص اس کی قیمت دس روپے نہیں لگاتا تو یہ غبن فاحش ہے۔
(ماخوذمن الدرالمختاروردالمحتار،ج۷،ص۳۷۶)