Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
-39 - 186
179 غَبْن یسیر
ایسی قیمت سے خریدوفروخت کرناجوقیمت لگانے والوں کے اندازہ سے باہر نہ ہومثلاً کوئی چیزدس روپے میں خریدی،کوئی شخص اس کی قیمت آٹھ بتاتا ہے کوئی نوتوکوئی دس تو یہ غبن یسیرہے۔
 (ماخوذمن الدرالمختاروردالمحتار،ج۷،ص۳۷۶)
180 غُرّہ
حمل کی دیت کو غُرہ کہتے ہیں اور یہ پانچ سو درہم ہے۔
 (ماخوذازبہارشریعت ،ج۳،حصہ۱۸،ص۸۴۶)
181 غَصْبْ
مال متقوم، مُحتَرم،منقول یعنی ایسامال جو شرعی لحاظ سے قابل قیمت اوراس کا لیناحرام ہونیزایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکے اس سے جائز قبضہ کو ہٹاکرناجائزقبضہ کرنا غصب کہلاتاہے جبکہ یہ قبضہ خفیۃً نہ ہو ۔
 (ماخوذازبہارشریعت ،ج۳،حصہ۱۵،ص۲۳)
182 غلام ماذون
وہ غلام جس کے آقا نے اسے خریدوفروخت کی اجازت دے دی ہو۔
 (بہارشریعت،ج۲،حصہ۱۱،ص۷۳۷)
183 غنیمت
وہ مال جو جہاد فی سبیل اللہ کے ذریعے بزورِ قوّت(حربی)کافروں سے حاصل کیا جاتا ہے۔
 (التعریفات،ص۱۱۶)
184 غِیْبَتْ
کسی شخص کے پوشیدہ عیب کو (جس کو وہ دوسروں کے سامنے ظاہر ہونا پسند نہ کرتا ہو)اس کی برائی کرنے کے طور پر ذکر کرنا ۔
 (ماخوذازبہارشریعت ،ج۳،حصہ۱۶،ص۵۳۲)
185 غیرمُستاْمِن
وہ شخص ہے جو دوسرے ملک میں(جس میں غیر قوم کی سلطنت ہو)امان لیے بغیر گیاہو یعنی حربی دارالاسلام میں یا مسلمان دارالکفرمیں امان لیے بغیر گیاہو ۔
 (ماخوذاز بہارشریعت،ج۲، حصہ۹،ص ۴۴۳)
ف
186 فرضِ کفایہ
فرض کفایہ وہ ہوتاہے جوکچھ لوگوں کے اداکرنے سے سب کی جانب سے اداہوجاتاہے(یعنی سب برئ الذمہ ہوجاتے ہیں )اورکوئی بھی ادانہ کرے توسب گناہ گارہوتے ہیں ۔جیسے نمازجنازہ وغیرہ۔
 (ماخوذازوقارالفتاوی، ج ۲، ص ۵۷)
187 فقیر
وہ شخص ہے جس کے پاس کچھ ہومگرنہ اتناکہ نصاب کوپہنچ جائے یانصاب کی مقدار ہوتواس کی حاجت اصلیہ میں مستغرق ہو۔
(ماخوذ ازبہارشریعت،ج۱،حصہ۵،ص۹۲۴)
ق
188 قادیانی
مرزاغلام احمد قادیانی کے پیروکار کو قادیانی کہتے ہیں ،
تفصیل کیلئے دیکھئے بہارشریعت،ج۱،حصہ۱،ص۱۹۰
Flag Counter