ایک شخص اپنے ذمہ کو دوسرے کے ذمہ کے ساتھ مطالبہ میں ضم کر دے یعنی دوسرے کے مطالبے کی ذمہ داری اپنے ذمہ لے لے۔
( بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۱۲ ،ص۸۳۶)
(ضامن)وہ شخص جودوسرے کے مطالبے کی ذمہ داری اپنے ذمہ لے لیتا ہے۔
(ماخوذ ازبہارشریعت ،ج۲،حصہ۱۲ ،ص۸۳۶)
وہ شخص جس کے مرنے کے وقت کوئی اولادنہ ہو اور ماں باپ بھی نہ ہوں۔
(ماخوذ ازتفسیر نعیمی، ج۶،ص۱۵۲)
ایسا کلام جس کا مرادی معنی چاہے حقیقی ہویامجازی ظاہر نہ ہو اگرچہ لغوی معنی ظاہر ہو۔
شہادت کو گواہی بھی کہتے ہیں۔
اصطلاح قرّاء میں لحن سے مراد تجوید کے خلاف پڑھناہے۔
اُس مال کو کہتے ہیں جو پڑاہوا کہیں مل جائے۔
(بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۱۰ ،ص۴۷۳)
لقیط اُس بچے کو کہتے ہیں جس کو اُس کے گھر والے نے اپنی تنگدستی یا بدنامی کے خوف سے پھینک دیا ہو۔
(بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۱۰ ،ص۴۶۷)
وہ مال جوجمع کیا جاسکتا ہواورشرعاً اس سے نفع اٹھانا مباح ہو۔
اصطلاح شرع میں مباح اس کو کہتے ہیں جس کے کرنے اور چھوڑنے دونوں کی اجازت ہو۔
(بہارشریعت ،ج۳،حصہ۱۶،ص ۳۵۸وج۱،حصہ۲،ص۲۸۳)