وہ زخم جس میں سر کا گوشت بھی پھٹ جائے۔
(بہارشریعت ،ج۳،حصہ۱۸،ص۸۴۲)
انگور کا شیرہ جو اس قدر پکایاجائے کہ دوتہائی خشک ہو جائے اور ایک تہائی باقی رہ جائے۔
ہر وہ چیز جس کی مثل بازارمیں قابل شمار تفاوت کے بغیر پائی جائے۔
جس کی عقل زائل ہو گئی ہوبلا وجہ لوگوں کو مارے گالیاں دے شریعت نے اس میں کوئی اپنی اصطلاح جدید مقرر نہیں فرمائی(مجنوں)وہی ہے جسے فارسی میں دیوانہ،اردو میں پاگل کہتے ہیں۔
ایسا وارث جس کا حصہ کسی دوسرے وارث کی موجودگی کی وجہ سے کم ہو جائے یا بالکل ختم ہوجائے تواسے محجوب کہتے ہیں۔
(بہارشریت،ج۳، حصہ۲۰ ،ص۱۱۳۳)
وہ شخص جس نے حج یا عمرے کی نیت سے احرام باندھا ہو۔
وہ رشتہ دارجس سے قرابت،رضاعت،یاسسرالی رشتہ کی وجہ سے نکاح کرناہمیشہ حرام ہو۔
(الموسوعۃ الفقہیۃ ،ج۳۶،ص۲۰۰)
اس سے مراد وہ وارث ہے جومیراث سے کسی سبب کی وجہ سے شرعاً محروم ہوجاتا ہے مثلاً غلام ہونے کی وجہ سے یا مورث کا قاتل ہونے کی وجہ سے۔
(بہارشریعت،ج۳، حصہ۲۰ ،ص۱۱۱۲)
اصطلاح فرائض میں مخرج سے مراد وہ چھوٹے سے چھوٹا عددہے جس میں سے تمام ورثہ کو بلا کسر ان کے حصے تقسیم کئے جا سکیں۔
(بہارشریت،ج۳، حصہ۲۰ ،ص۱۱۳۵)
وہ غلام جس کی نسبت مولیٰ(مالک)نے کہاکہ تومیرے مرنے کے بعدآزادہے یا ایسے الفاظ کہے ہوں جن سے مولیٰ کے مرنے کے بعد اس کا آزاد ہونا ثابت ہوتاہو۔
(بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۹ ،ص۲۹۰)
ایسی لونڈی جسے مالک نے یہ کہا ہو کہ میرے مرنے کے بعد تو آزاد ہے یا ایسے الفاظ کہے ہوں جن سے مولیٰ کے مرنے کے بعد اس کا آزاد ہونا ثابت ہوتاہو۔
(ماخوذاز بہار شریعت،ج۲، حصہ۹،ص۲۹۰)