Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
-33 - 186
251 مضاربَت مُطْلَقہ
ایسی مضاربت جس میں زمان ومکان اور قسمِ تجارت کی تعیین نہیں ہوتی۔
 (بہارشریعت، ج۳،حصہ۱۴،ص ۶)
252 مُطَلَّقہ رَجْعِیہ
وہ عورت جسے رجعی طلاق دی گئی ہو ۔
253 مَعتوہ
 (بوہرہ،بوہرا)جس کی عقل ٹھیک نہ ہوتدبیر مختل (یعنی ہوش وحواس میں خرابی)ہوکبھی عاقلوں کی سی بات کرے کبھی پاگلوں کی(سی)مگرمجنوں کی طرح لوگوں کو محض بے وجہ مارتا گالیاں دیتا اینٹیں پھینکتا 

نہ ہو۔
 (فتاوی رضویہ،ج۲،ص۵۲۹)
و
 (ردالمحتار،ج۴،ص۴۳۸)
254 مُعِیر
جس کی چیز ہے اسے معیر کہتے ہیں۔
 (بہارشریعت ،ج۳،حصہ۱۴،ص۵۴)
255 مَغصوب
جس چیز پرناجائز قبضہ ہوا۔
 (بہارشریعت،ج۳،حصہ ۱۵،ص۲۰۹)
256 مَغصوب منہ
 (غصب شدہ چیز کا)مالک۔
 (بہارشریعت،ج۳،حصہ ۱۵،ص۲۰۹)
257 مَفْقُودُ الْخَبْر
وہ شخص جس کا کوئی پتانہ ہو اور یہ بھی معلوم نہ ہو کہ زندہ ہے یا مرگیا ہے ۔
 (بہار شریعت ،ج۲،حصہ ۱۰، ص۴۸۵)
258 مُفلِس
مفلس وہ ہے کہ نہ اس کے پاس روپیہ ہے نہ متاع(سامان وغیرہ)۔
 (بہارشریعت،ج۳،حصہ ۱۶،ص۵۴۴)
259 مکروہ تحریمی
جس کی ممانعت دلیل ظنی سے لزوماً ثابت ہو،یہ واجب کا مقابل ہے۔
 (رکن دین ،ص۴،وبہارشریعت ج۱،حصہ۲، ص۲۸۳)
260 مکروہ تنزیہی
وہ عمل جسے شریعت ناپسندرکھے مگراس عمل پرشریعت کی طرف سے عذاب کی وعیدنہ ہو،یہ سنّتِ غیر مؤ کدہ کے مقابل ہے۔
 (ماخوذازبہارشریعت ،ج۱،حصہ۲،ص۲۸۴)
261 مُکرِہ
مجبور کرنے والا۔
262 مُکرَہ
جسے مجبورکیاجائے۔
263 مَکْفُوْل بِہٖ
جس چیز کی کفالت کی ،وہ مکفول بہ ہے۔
 (بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۱۲ ،ص۸۳۶)
264 مکفول عَنْہُ
جس پر مطالبہ ہے(یعنی مقروض)وہ اصیل و مکفول عنہ ہے ۔
(بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۱۲ ،ص۸۳۶)
265 مکفول لَہٗ
جس کا مطالبہ ہے اس کو طالب و مکفول لہ(دائن)کہتے ہیں ۔
 (بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۱۲ ،ص۸۳۶)
Flag Counter