Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
-32 - 186
266  مَکیل
ناپ سے بکنے والی اشیاء۔
267 مُلْتَقِط
گری پڑی چیز یا لقیط کے اُٹھانے والے کو ملتقط کہتے ہیں۔
 (بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۱۰ ،ص۴۶۹)
268 مُنَاسَخَہ
علم فرائض کی اصطلاح میں اس سے مراد یہ ہے کہ میت کے ترکہ کی تقسیم سے قبل ہی اگر کسی وارث کا انتقال ہو جائے تو اس کا حصہ اس کے وارثوں کی طرف منتقل کر دیا جائے۔
 (بہارشریعت ،ج۳،حصہ۲۰،ص۱۱۵۷)
269 مندوب
ایسا فعل جس کاکرنا باعث ثواب ہو اور ترک کرنا (یعنی چھوڑنا )اساء ت(برا)نہ ہو۔
 (ردالمحتار،ج۱،ص۲۳۰)
270 مُنَقِّلَہ
وہ زخم جس میں سر کی ہڈی ٹوٹ کر ہٹ جائے۔
 (بہارشریعت ،ج۳،حصہ۱۸،ص۸۴۲)
271 مَنِیْحَہ
اُس جانور کو کہتے ہیں جو دوسرے نے اسے اس لیے دیا ہے کہ یہ کچھ دنوں اُس کے دودھ وغیرہ سے فائدہ اٹھائے پھر مالک کو واپس کردے۔
 (بہارشریعت،ج۳حصہ ۱۵،ص۳۳۰)
272 مَوات
وہ زمین جو آبادی سے فاصلہ پر ہو ،نہ کسی کی ملک ہو اور نہ کسی کی حق خاص ہو۔
 (بہارشریعت،ج۳،حصہ۱۷،ص۶۶۴)
273 موجِر
آجرکو موجر بھی کہتے ہیں۔
274 مودِع
جس شخص نے حفاظت کے لئے کوئی چیز کسی کے پاس رکھ دی جس کی چیز ہے اسے مُودِع کہتے ہیں۔
 (ماخوذ ازبہارشریعت ،ج۳،حصہ۱۴،ص ۳۱)
275 مودَع
جس کی حفاظت میں(ودیعت شدہ چیز)دی گئی اسے مودَع کہتے ہیں۔
 (بہارشریعت ،ج۳حصہ۱۴،ص ۳۱)
276 موزون
وزن سے بکنے والی اشیاء۔
277 مُوصِی
وصیت کرنے والا یعنی جوکسی شخص کواپنی وصیت پوری کرنے کے لئے مقرر کرے ۔
 (بہار شریعت، ج۳،حصہ۱۹،ص۶۹۳)
278 موصٰی بہٖ
جس چیز کی وصیّت کی جائے وہ موصٰی بہ ٖ کہلاتی ہے۔
 (بہار شریعت، ج۳،حصہ۱۹،ص۶۹۳)
279 موصٰی لَہٗ
جس کے لئے مال وغیرہ دینے کی وصیت کی جائے اُس کو موصٰی لہ کہتے ہیں۔
280 مُوضِحہ
وہ زخم جس میں سر کی ہڈی نظر آجائے۔
(بہارشریعت ،ج۳،حصہ۱۸،ص۸۴۲)
281 مَوْقُوْذَہ
وہ جانورجوچوٹ کھانے سے مراہو۔
 (ردالمحتار،ج۱۰،ص۶۷)
Flag Counter