Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
-34 - 186
237 مُسَاقاۃ
باغ یا درخت کسی کو اس لیے دینا کہ اس کی خدمت کرے اور جو کچھ اس سے پیداوار ہوگی اس کا ایک حصہ کام کرنے والے کو اور ایک حصہ مالک کو دیا جائے گا اس کا دوسرا نام معاملہ بھی ہے۔
 (بہارشریعت،ج۳حصہ ۱۵،ص۳۰۲)
238 مُستَاْجِر
کرایہ دار کو مستاجر کہتے ہیں۔
(بہارشریعت ،ج۳،حصہ ۱۴، ص۱۰۷)
239 مُستَاْمِن
وہ شخص ہے جو دوسرے ملک میں(جس میں غیر قوم کی سلطنت ہو)امان لیکر گیا یعنی حربی دارالاسلام میں یا مسلمان دارالکفرمیں امان لیکر گیا تومستامن ہے۔
(بہارشریعت،ج۲، حصہ۹،ص ۴۴۳)
240 مُستَعار
 (عاریت دی ہوئی)چیز کومستعار کہتے ہیں۔
 (بہارشریعت ،ج۳حصہ۱۴،ص۵۴)
241 مُستَعِیر
جس کوچیز دی گئی وہ مستعیر ہے۔
(بہارشریعت ،ج۳،حصہ۱۴،ص۵۴)
242 مَستُورالْحال
وہ شخص جس کی عدالت اور فسق (یعنی نیک بدہونا)لوگوں پرظاہر نہ ہو۔
 (التعریفات،ص۱۴۸)
243 مِسکین
وہ شخص ہے جس کے پاس کچھ نہ ہویہاں تک کہ کھانے اوربدن چھپانے کے لیے اس کا محتاج ہے کہ لوگوں سے سوال کرے۔
 (بہارشریعت،ج۱،حصہ۵،ص۹۲۴)
244 مُسلَم اِلَیہ
بیع سلم میں چیز بیچنے والے کومسلم الیہ کہتے ہیں۔
(ماخوذمن الدرالمختار،ج۷،ص۴۷۹)
245 مُسلَم فیہ
جس چیزپر عقد سلم ہو اس کومسلم فیہ کہتے ہیں،مبیع۔
(ماخوذمن الدرالمختار،ج۷،ص۴۷۹)
246 مُشاع
اس چیز کو کہتے ہیں جس کے ایک جزو غیر معین کا یہ مالک ہو اور دوسرا بھی اس میں شریک ہواور دونوں کے حصوں میں امتیازنہ ہو ۔
 (ماخوذ از بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۱۰، ص۵۳۸)
247 مُشترِی
خریدارکو مشتری کہتے ہیں۔
248 مُشْتَہاۃ
قابل شہوت لڑکی جو نو برس سے کم عمر کی نہ ہو۔
 (بہار شریعت ،ج۲،حصہ۷،ص۲۴)
249 مُضارِب
مضاربت میں کام کرنے والا۔
250 مُضارَبت
یہ تجارت میں ایک قسم کی شرکت ہے کہ ایک جانب سے مال ہو اور ایک جانب سے کام۔
 (بہارشریعت،ج۳، حصہ۱۴،ص ۱)
Flag Counter