Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
-30 - 186
292 نسبتِ تبایُن
اگر دو مختلف عد د اس قسم کے ہوں کہ نہ تو وہ آپس میں ایک دوسرے کو کاٹیں(تقسیم کریں)اور نہ ہی کوئی تیسرا ان کو کاٹے تو ان میں نسبت تباین ہے جیسے ۹اور ۱۰۔
(بہارشریعت،ج۳،حصہ۲۰،ص۱۱۴۰)
293 نسبتِ تداخُل
دو مختلف عددوں میں چھوٹاعدد اگر بڑے کو کاٹ دے یعنی بڑا چھوٹے پر پورا پورا تقسیم ہو جائے تو ان دونوں میں نسبت تداخل ہے جیسے ۱۶ ،اور ۴۔
 (بہارشریعت،ج۳،حصہ۲۰،ص۱۱۴۰)
294 نسبتِ تماثُل
اگر دو عدد آپس میں برابر ہیں تو ان میں نسبتِتماثل ہے جیسے ۴=۴۔
 (بہارشریعت،ج۳،حصہ۲۰،ص۱۱۴۰)
295 نسبتِ توافُق
دو مختلف عددوں میں سے اگر چھوٹا بڑے کو نہ کاٹے بلکہ ایک تیسرا عدد دونوں کو کاٹے تو ان دونوں میں نسبت توافق ہو گی جیسے ۸ ،اور۲۰ کہ انہیں ۴ کاٹتا ہے۔
 (بہارشریعت،ج۳،حصہ۲۰،ص۱۱۴۰)
296 نَطِیْحَہ
وہ جانور جوکسی جانور کے سینگ مارنے کی وجہ سے مرگیا ہو۔
 (ردالمحتار،ج۱۰،ص۶۷)
297 نِفاس
وہ خون جو بالغہ عورت کے آگے کے مقام سے بچہ پیدا ہونے کے بعد نکلتا ہے۔
 (بہارشریعت ،ج۱،حصہ۲،ص۳۷۱)
298 نَفَقَہ
نفقہ سے مرادکھانا،کپڑااوررہنے کا مکان ہے ۔
 (بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۸، ص۲۶۰)
و
299 ودیعت
جو مال کسی کے پاس حفاظت کے لیے رکھا جائے اس مال کو''ودیعت ''اور''امانت''کہتے ہیں۔
 (ماخوذازحاشیہ بہارشریعت ،ج۳،حصہ۱۴،ص ۳۱)
300 وصی
وصی اس شخص کو کہتے ہیں جس کو وصیت کرنے والا (موصی)اپنی وصیت پوری کرنے کے لئے مقرر کرے ۔
301 وصِیَّت
بطورِاحسان کسی کو اپنے مرنے کے بعد اپنے مال یا منفعت کا مالک بنادینا۔
(بہارشریعت،ج۳، حصہ۱۹،ص ۹۳۶)
302 وصیّت واجِبہ
زکوٰۃ کی وصیّت اور کفارات واجبہ کی وصیّت اور صدقہ، صیام و صلوٰۃ کی وصیّت کو وصیت واجبہ کہتے ہیں۔
 (بہارشریعت،ج۳،حصہ ۱۹،ص۹۳۷)
Flag Counter