جیسے اغنیا ء یعنی مالدار وں کے لیے وصیّت کرنا۔
(بہارشریعت،ج۳،حصہ ۱۹،ص۹۳۷)
وصیت واجبہ ،مکروہہ اورمباحہ کے علاوہ کوئی اور وصیّت کرناوصیّت مستحبہ کہلاتا ہے۔
(بہارشریعت،ج۳،حصہ ۱۹،ص۹۳۷)
شبہ کے ساتھ وطی کرنا،یعنی عورت سے وطی حلال نہ ہو مگر اسے کسی وجہ سے حلال سمجھ کر وطی کرنا جیسے عورت طلاق مغلظہ کی عدت میں ہواورحلال سمجھ کر اس سے وطی کرلے یہ وطی بالشبہہ ہے ۔
(ماخوذازبہارشریعت ،ج۲،حصہ۸،ص۲۳۷)
کسی شے (چیز)کو اپنی ملک سے خارج کرکے خالص اللہ عزوجل کی مِلک کردینا اس طرح کہ اُس کا نفع بندگانِ خدا میں سے جس کو چاہے ملتا رہے۔
(بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۱۰ ،ص۵۲۳)
ولی وہ ہے جس کاحکم دوسرے پرچلتا ہودوسرا چاہے یانہ چاہے۔
(بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۷، ص۴۲)
وہ زخم جس میں سر کی ہڈی ٹوٹ جائے۔
(بہارشریعت ،ج۳،حصہ۱۸،ص۸۴۲)
تحفہ دینا، کسی شخص کو عوض کے بغیرکسی چیز کا مالک بنا دینا ۔
(بہارشریعت ،ج۳،حصہ۱۴،ص۶۴)
قسم،ایسا عقد جس کے ذریعے قسم کھانے والا کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے کا پختہ ارادہ کرتاہے ۔