Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
-28 - 186
اعـلام
الف
1    اَبری          کتاب کی جلد پر چڑھانے کارنگین منقش کاغذ۔

2    اَچکن         ایک قسم کامردانہ لباس،شیر وانی۔

3    اَروی          ایک قسم کی ترکاری۔

4    اَسوج          بِکرمی سال کا مہینہ جو15 ستمبرسے15اکتوبر تک ہوتاہے۔

5    اَفْیُون         افیم،ایک نشہ آور چیز جو پوست کے رس کومنجمد کرکے بنائی جاتی ہے،خشخاش کے ڈوڈیکا

     جما ہوا رس۔

6    اَلسی            چھوٹی چھوٹی نازک پتیوں والا ایک پودا اور اس کے بیج جن سے تیل نکالا جاتاہے۔

7   امرتی            ایک مٹھائی جو ماش کے آٹے کی بنائی جاتی ہے اور شکل میں جلیبی کی طرح ہوتی ہے۔

8   اندرائن          خربوزے کی شکل کا ایک پھل جو دیکھنے میں خوبصورت اورذائقے میں بہت کڑواہوتاہے۔

9    انگرکھا           ایک قسم کا لمبا مردانہ لباس جس کے دو حصے ہوتے ہیں چولی اور دامن۔

10   ایلوا            ایک درخت کا جما ہوا انتہائی کڑوا نچوڑ ،مصَبَّر

11   ایلیاء                     بیت المقدس۔
آ
12    آبنوس         ایک درخت کا نام جس کی لکڑی سخت ،وزنی اورسیاہ ہوتی ہے۔

13    آتش کدہ       مجوسیوں کا عبادت خانہ جس میں وہ آگ کو پوجتے ہیں۔

14     آرسی         ایک زیور جو عورتیں ہاتھ کے انگوٹھے میں پہنتی ہیں اس میں نگینے کے بجائے شیشہ جڑا ہوتا 

ہے۔

15     آریا          ایک قدیم قوم جس کی نسل کے لوگ پاک وہند ،ایران اور یورپ میں آبادہیں،ہندوؤں کا  

ایک مذہبی فرقہ۔

16     آکلہ          ایک قسم کی بیماری جو متأثرہ عضو(جسم کے حصے)کو کھاتی اورگَلاتی ہے۔
ب
17    بافتہ           ایک قسم کاریشمی کپڑاجس کاشمار اعلیٰ درجے کے کپڑوں میں ہوتا ہے۔
Flag Counter