Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
-27 - 186
18    بِجُّو               بلی سے ذرا چھوٹامردار کھانے والاایک جانورجوعموماًقبرستانوں میں رہتاہے۔

19   برج اسد         آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ جس میں چند ستارے مل کر شیر کی شکل   

میں رہتے ہیں۔

20    بَرچھی            چھوٹا نیزہ۔

21     برص          ایک مرض کانام جس میں فسادِخون کی وجہ سے جسم پر سفید دھبے پڑجاتے ہیں۔

22     بریلی           انڈیا کے صوبے اترپردیش میں ایک ضلع کاصدرمقام ہے۔

23     بطحان         مدینہ منورہ کی ایک وادی۔

24      بلخ           خراسان کا ایک مشہور شہر۔

25    بَہری             ایک شکاری پرندہ۔

26      بید           ایک قسم کا درخت جس کی شاخیں نہایت لچکدار ہوتی ہیں،اس کی لکڑی سے ٹوکریاں اور 

                       فرنیچر بنایا جاتا ہے

27     بیسن           چنے کا آٹا۔

28    بیل گاڑی        وہ گاڑی جس کے آگے بیل جوتے جاتے ہیں۔

29     بیلا            ایک قسم کاسفید خوشبو دار پھول جو چنبیلی کے پھول سے بڑا اور موتیاکے پھول سے ملتا جلتا  

                      ہوتا ہے نیز اس کاپودا۔
بھ
30     بھاگلپور         ہندوستان(انڈیا)میں ایک علاقے کا نام ہے۔

31      بھنگ           ایک قسم کانشہ آورپتوں والا پودا،نیزاس کے پتوں کو گھوٹ کرتیار کیا ہوا نشہ آور 

                         مشروب۔

32     بھینسا            بھینس کانر۔
پ
33     پَچِّیسی              چوسرکے ایک کھیل کانام جوپانسوں کی جگہ سات کوڑیوں سے کھیلا جاتا ہے۔

34     پرتلا             وہ پیٹی یا چوڑا تسمہ جس میں تلوار لٹکی رہتی ہے۔ 

35    پن چکی           پانی سے چلنے والی چکی جو آٹا وغیرہ پیستی ہے۔

36     پوت           شیشے کاسوراخ دارچھوٹا دانہ جو موتی کی مانند ہوتا ہے۔

37    پوستین           کھال کا کوٹ،چمڑے کاچُغہ۔
Flag Counter