Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
-26 - 186
		پھ
38     پھننا            تاگے یا ریشم کا پھول یا گچھا جو تسبیح ،ٹوپی ،کپڑے وغیرہ میں زینت کے لئے لگایا جاتا 

                        ہے،جھالر۔
		ت
39     تانگہ ،تانگا         گھوڑاگاڑی جس میں آگے پیچھے چھ سواریاں بیٹھ سکتی ہیں۔

40     تپِ دِق           ایک بیماری جو بدن میں سرایت کر کے بدن کی رطوبت کو سکھا دیتی ہے۔

41      تکلا              چرخے کی وہ آ ہنی سلاخ جس پر کاتتے وقت کُکْڑی(کچے سُوت کی لچھی )بنتی جاتی ہے۔

42      تَوْنْبَا                 اندر سے خالی اور خشک کیا ہوا کدو۔
		تھ
43     تُھنیاں              تھونیاں،وہ لکڑی جوچھپر کے نیچے سہارا دینے کے لیے لگاتے ہیں۔
		ٹ
44      ٹٹو               چھوٹے قد کاگھوڑا۔

45     ٹٹیاں              ٹٹی کی جمع،بانس یا سرکنڈوں کا بنا ہوا چھپر جو دروازوں یا کھڑکیوں پر لگاتے ہیں۔

46     ٹسر                ایک قسم کا ادنی درجے کا ریشم۔

47     ٹسری              ایک قسم کا ریشمی کپڑا۔
		ج
48      جب الحزن         یہ جہنم میں ایک وادی ہے کہ جہنم بھی ہر روز چار سو مرتبہ اس سے پناہ مانگتا ہے۔

49      جذام              کوڑھ،فساد خون کی ایک موذی بیماری۔

50      جرّاح              سرجن، زخموں کاOperationکرنے والا،زخم وغیرہ کا علاج کرنے والا۔

51      جَسْت               ایک مرکب دھات جوتانبے اور سیسے کوملاکر تیار کی جاتی ہے۔ 

52      جواسا              ایک خاردار خود رو (خود اُگا ہوا)پودا جو خشک اور ریتلی زمین میں ہوتا ہے۔لوگ                               موسم گرما میں لُوسے بچنے کے لیے اس کے سائبان ،ٹٹیاں بناتے ہیں۔
Flag Counter