56 چَانْڈو افیون کا ایک نشہ جس میں افیون کو پانی میں پکاکر حقے کی طرح پیاجاتاہے۔
57 چَرَس ایک نشہ جوبھنگ کے پتوں سے تیار کیاجاتا ہے اسے تمباکو کی طرح پیتے ہیں۔
58 چرسا کنویں سے پانی نکالنے کا چمڑے کابڑا ڈول ۔
59 چُقَنْدر ایک ترکاری جو شلجم سے مشابہ اور نہایت سرخ ہوتی ہے۔
60 چِکن وہ کپڑا جس پر کشیدہ کاری کے ساتھ بیل بوٹے کاڑھے ہوتے ہیں۔
61 چمیلی،چنبیلی چنبیلی کا پودا، ایک مشہور خوشبودار پھول جوسفید اور زرد رنگ کا ہوتاہے
62 چوسر ایک قسم کاکھیل جس کی بساط سولی کی طرح ہوتی ہے، اس کے ہر حصے میں مربع شکل کے ۲۴ خانے بنے ہوتے ہیں اور اس کا درمیانی حصہ ملا کر ۲۵ ہوجاتے ہیں،پچیسی۔ بساط سے مرادکپڑا یا تختہ ہے۔
63 چینا سلک چین کا بنا ہوا ریشمی کپڑا۔