| بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14) |
68 خس ایک قسم کی خوشبودار گھاس کی جڑ جو گرمی کے موسم میں ٹٹیاں بنانے کے کام آتی ہے۔ 69 خَلوق ایک خوشبو جو عنبر، مشک اور کافورکی آمیزش(ملاوٹ)سے بنتی ہے ۔
د
70 دَجْلہ عراق میں ایک دریا کانام جو بغداد کے قریب ہے ۔ 71 دُریا کانوں کی لو میں پہننے کا چھوٹا سا زیور جس میں عام طور پر صرف ایک موتی ہوتی ہے۔ 72 دُمچی وہ تسمہ جو زین کے پچھلے حصے سے جڑا ہوتا ہے، دُم کے نیچے سے گزرتا اور زین کو آگے کی طرف جانے سے روکتا ہے۔ 73 دوتارا ایک قسم کی چھوٹی سارنگی جس میں دو تار ہوتے ہیں۔
ر
74 رام بانس ایک قیمتی کپڑا۔ 75 رَامْپور یہ مسلمانوں کی ایک قدیم ریا ست تھی جسے انگریزوں کی حکومت کے بعد انڈیا کے صوبے اترپردیش میں ضم(شامل)کردیا گیاجو بریلی سے مغرب کی سمت واقع ہے۔ 76 رہٹ وہ چرخ جس کے ذریعے کنویں سے پانی نکالتے ہیں۔
ز
77 زبرجد ایک سبز رنگ کا زردی مائل قیمتی پتھر، زُمُرُّد کی ایک قسم۔ 78 زرہ فولاد کا جالی دارلباس جو جنگ کے دوران پہنتے تھے۔ 79 زعفران ایک قسم کا نہایت خوشبودارزرد رنگ کا پھول،ایک پودا جس کے پھول زرداور جڑ پیاز کی مانند ہوتی ہے۔ 80 زُمُرُّد سبز رنگ کا قیمتی پتھرجو زیورات میں استعمال ہوتا ہے۔ 81 زنبیل کھجوروں کے پتوں سے بنی ٹوکری۔