82 سارنگی ایک قسم کا ساز جس میں تار لگے ہوتے ہیں اسے چھاتی سے لگا کرگزسے بجایاجاتا ہے۔
83 سانچا اینٹیں بنا نے کا آلہ،قالب۔
84 سانڈ بیل یاگھوڑاجسے نسل کی افزائش کے لیے تیار کیاجاتاہے۔
85 سائبان بارش اور دھوپ سے بچانے کے لئے آ ہنی چادروں کا چھجہ،چھپر۔
86 سِتار ایک قسم کا ساز جسے گز سے بجایا جاتا ہے اس میں پہلے تین تار ہوتے تھے اب پانچ سےسات تک ہوتے ہیں۔
87 سقہ پانی بھر کر لانے کاکام کرنے والا۔
88 سلع مدینہ منورہ میں ایک پہاڑی کانام ہے۔
89 سلیم شاہی ایک قسم کی نازک خوبصورت انی دارجوتیاں جو دلی میں بنائی جاتی تھیں۔
90 سمُّور ایک نہایت نرم اور باریک پشم(بالوں)والا برفانی جانور،نیز اس کی کھال۔
91 سَن ایک مشہور پودا جس کے ریشوں سے رسی اور بوریاں وغیرہ بناتے ہیں۔
92 سَنجاب ترکستان کا ایک جانورجو چوہے سے بڑا ہوتاہے جس کی ملائم پشم دار کھال سے پوستین بناتے ہیں۔
93 سَنکھ ایک قسم کاباجا جو قدیم زمانے سے مندروں میں پوجا پاٹ کے وقت یا اس کے اعلان کے لئے بجایا جاتاہے۔
94 سویا ایک خوشبودار ساگ۔
95 سَیْحُوْن وسطی ایشیاکا ایک بڑا دریا۔
96 سینٹھا نرکل (ایک قسم کی گھاس)جس سے قلم وغیرہ بناتے ہیں،سرکنڈا۔