Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
-22 - 186
98    شاہجہانپور        ہندوستان(انڈیا)میں ایک علاقے کا نام ہے۔

99     شطرنج          ایک قسم کا کھیل جو۶۴ چکور خانوں کی بساط پردورنگ کے۳۲مہروں (گوٹوں)سے کھیلاجاتاہے۔

100    شفتالو           ایک قسم کابڑاآڑو جسے چکیاآڑوبھی کہتے ہیں۔

101    شکرا           ایک شکاری پرندہ۔
ص
102     صدری           واسکٹ۔

103     صلیب          عیسائیوں کا ایک مقدس نشان جوکراس (+)کی شکل کاہوتا ہے۔
ط
104    طاعون           ایک مہلک اور متعدی وبائی بیماری جس میں چھاتی، بغل یا خصیے کے نیچے گلٹیاں                               (رسولیاں)نکلتی ہیں اور تیز بخار ہوتا ہے۔

105    طنبورہ           ستار کی طرح کا ایک ساز جس میں تین یا چار تار لگے ہوتے ہیں۔
ع
106    عَرْج                ایک گاؤ ں کا نام جو مدینہ سے کئی منز ل کے فاصلے پر ہے۔

107    عقرب             آسمان کے بارہ برجوں میں سے ایک برج کانام، آٹھواں بُرج۔

108     عقیق              ایک سرخ رنگ کا قیمتی پتھریہ سیاہ،زرد ،نیلااور سفید بھی ہوتا ہے۔

109    عقیق              ایک مشہور وادی جو مدینہ منورہ کے عین مغرب کی جانب واقع ہے۔

110      علَم             شہدائے کربلا کے نام کا جھنڈا جس پر پنجے کی شکل بنی ہوتی ہے۔

111      عَلوی             حضرت علی کرم اللہ وجھہ الکریم کی وہ اولاد جوحضرت فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے                             بطن مبارک سے نہ ہو۔
Flag Counter