116 قلعی سفید رنگ کی ملائم دھات جو چاندی سے مشابہت رکھتی ہے۔
117 قندیل ایک قسم کا فانوس جس میں چراغ جلا کر لٹکاتے ہیں۔
118 کتم ایک قسم کی گھاس جس کو مہندی میں ملا کر وسمہ اور اس کی جڑ پکا کر سیاہ روشنائی بناتے ہیں۔
119 کُسُم ایک پھول جس کو بھگونے سے گہرا سرخ رنگ نکلتاہے اور کپڑے رنگے جاتے ہیں۔
120 کِلّی چِچڑی،چھوٹاساخون پینے والاایک کیڑاجوعموماًکتے بکری وغیرہ کی کھال سے چپٹارہتاہے۔
121 کمخواب ایک قسم کاقیمتی ریشمی کپڑا۔
122 کنڈیا پھل وغیرہ رکھنے کی ٹوکری۔
123 کنوتی گھوڑے اور ہرن وغیرہ کے کان۔
124 کوبہ ایک قسم کا مشہور باجا۔
125 کولو تیل یا رس بیلنے(نکالنے)کاآلہ۔