Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
-20 - 186
126     کونڈا           مٹی وغیرہ کا بنا ہوا ایک برتن جو تھال نما ہوتا ہے،مٹی کی پرات۔
کھ
127    کَھپَچّی           بانس کاچِرا ہوا ٹکڑا۔

128    کَھپرَیل         مٹی کے ٹھیکروں سے بنی ہوئی چھت۔
گ
129    گانجا           بھنگ کی قسم کا ایک پودا جس کے پتے اوربیج نشہ آورہوتے ہیں ،چلم میں رکھ کر پئے                             جاتے ہیں۔

130     گَچ               چونا یا سیمنٹ کا مَسالا جو اینٹوں کو جوڑنے یا پلستر کرنے میں استعمال ہوتا ہے۔

131    گرجا           عیسائیوں کا عبادت خانہ۔

132     گزی          ایک ادنیٰ(گھٹیا)قسم کاسوتی دیسی کپڑا۔

133     گَنْجِفَہ            ایک کھیل کا نام جو تاش کی طرح کھیلا جاتا ہے، اس میں 96 پتے اور آٹھ رنگ ہوتے                           ہیں اور تین کھلاڑی کھیلتے ہیں،اس کاپتا گول گتے کی شکل کا ہوتا ہے۔

134      گنگا           ہندوستان (انڈیا)کاایک مشہوردریا۔

135     گورخر         جنگلی گدھا جو عام گدھے سے بڑا اور گھوڑے سے چھوٹا ہوتا ہے ۔

136      گوٹا           سونے،چاندی اورریشم کے تاروں سے بناہوافیتایازری کی تیارکی ہوئی گوٹ ،یاکناری                           جوعموماً عورتوں کے لباس پرزینت کے لیے ٹانکی جا تی ہے۔

137      گوہ            چھپکلی کی شکل کا ایک رینگنے والا جانور جو اس سے بہت بڑا ہوتاہے اس کی دو زبانیں                             ہوتی ہیں۔
گھ
138     گھاگرا            ہندوستان (انڈیا)کا ایک دریا۔

139     گھنٹہ              کسی دھا ت کابنا ہوا توا جسے موگری(لکڑی کی ہتھوڑی )سے بجاتے ہیں،بڑی گھنٹی۔
Flag Counter