Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
-19 - 186
140     گھونس            چوہے کی طرح کا ایک جانور جو چوہے سے ذرا بڑا ہوتاہے۔

141     گھنگھرو              ایک قسم کا بجنے والا زیور۔

142     گھینسا                پتلالمبازمینی کیڑا۔
ل
143      لٹھا            ایک قسم کا سوتی کپڑا عموماً اس سے مردے کو کفن دیا جاتا ہے۔

144      لچکا            زری کی تیار کی ہوئی گوٹ جو دو انگل سے چار انگل تک چوڑی ہوتی ہے۔

145      لِئی            گھلا ہوا آٹا جو لیس دار ہوتا ہے اور کاغذ وغیرہ جوڑنے کے کام آتا ہے۔
م
146     مارکین            امریکہ کا بناہوا ایسا موٹاکپڑا جس کا عرض بڑا ہوتاہے۔

147     مارواڑ             جودھ پور (بھارت کاایک علاقہ)

148     مخمل             ایک نہایت نرم، ملائم،روئیں دار ریشمی کپڑا۔

149    مرّالظھران          مکہ مکرمہ کے قریب ایک جگہ کانام ہے۔

150     مُرِّی              یہ وہ نلی ہے جس سے کھانا پانی اُترتا ہے۔

151     ململ              ایک قسم کا باریک سوتی کپڑا۔

152    موچنا               بال اُکھیڑنے کا آلہ ،اوزار۔

153      مَہْوا               ایک درخت جس کے پتے سرخ ،زردی مائل اور پھول خوشبودارکھانے میں لذیذ                              ہوتے ہیں اس کا پھل گول چھوہارے کی مانند ہوتاہے اوراس کے پھولوں سے                                 شراب بھی بناتے ہیں۔

154     مَہوکا               کوے سے ملتاجلتا کتھئی رنگ کاایک پرندہ۔
Flag Counter