Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
-18 - 186
ن
155    ناقوس             سَنکھ(ایک قسم کاباجا)جو ہندویا دوسرے غیر مسلم پوجا کے وقت بجاتے ہیں۔

156     نرد               شطرنج کے کھیل کا پیادہ جو صرف آگے چلتا ہے پیچھے نہیں چلتا۔

157    نقیع                 مدینہ منورہ سے دور ایک علاقہ۔

158    نوبت               نقّارہ،ڈھول۔

159    نوروز،نَیْروز         ایرانی شمسی سال کاپہلادن ،یہ ایرانیوں کی عید کادن ہے۔ 

160    نہائی              سندان،لوہارجس پر لوہاکوٹتے ہیں۔

161     نِیل              مصر میں ایک دریا کانام ،اللہ تعالیٰ نے فرعون اور اس کی قوم کواسی دریا میں غرق کیا                             تھا۔

162     نیم               ایک چھتاور(گھنا) درخت جس کے پتے ، چھال اور پھل بہت کڑوے ہوتے ہیں                              اور طبی خواص رکھتے ہیں۔
و
163    وَدجَین              حلقوم اورمُری کے آس پاس کی دورگیں ہیں جن میں خون کی روانی ہوتی ہے۔
ہ
164   ہارمونیم              ایک قسم کا صندوق نما انگریزی باجا۔
ی،ے
165    یاقوت              ایک قیمتی پتھر جو سرخ ، نیلا ، زرد یا سفید ہوتاہے۔

166    یشب               ایک قیمتی پتھر کا نام جو مائل بہ سبزی ہوتا ہے۔

167    یکتارا               ایک قسم کاساز جس میں ایک تار لگا ہوتا ہے ۔

168     یکہ               ایک قسم کی گھوڑاگاڑی۔
Flag Counter