| بہارِشریعت حصّہ دَہم (10) |
مسئلہ ۷: مفقود کے ليے کوئی شخص وصّیت کرکے مرگیا تو مالِ وصیت محفوظ رکھا جائے اگر آگیا تو اسے دیدیں ورنہ موصی کے ورثہ کو دینگے اسکے وارث کو نہیں ملے گا۔(1) (درمختار)
مسئلہ ۸: مفقود اگر کسی وارث کا حاجب(2) ہو تو اُس محجوب(3) کو کچھ نہ دینگے بلکہ محفوظ رکھیں گے مثلاًمفقود کا باپ مرا تو مفقود کے بیٹے محجوب ہیں اور اگر مفقود کی وجہ سے کسی کے حصہ ميں کمی ہوتی ہے تو مفقود کو زندہ فرض کرکے سہام(4) نکالیں پھر مردہ فرض کرکے نکالیں دونوں ميں جو کم ہو وہ موجود کو دیا جائے اور باقی محفوظ رکھا جائے۔(5)(درمختار)شرکت کا بيان
حدیث ۱: صحیح بخاری شریف ميں سلمہ بن اکوع رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی، کہتے ہیں ایک غزوہ ميں لوگوں کے توشہ(6) ميں کمی پڑگئی، لوگوں نے حضور اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت ميں حاضر ہو کر اُونٹ ذبح کرنے کی اجازت طلب کی (کہ اسی کو ذبح کرکے کھالینگے) حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) نے اجازت دیدی۔ پھر لوگوں سے حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی ملاقات ہوئی، اُنھوں نے خبر دی (کہ اونٹ ذبح کرنے کی ہم نے اجازت حاصل کرلی ہے) حضرت عمر نے فرمایا، اونٹ ذبح کر ڈالنے کے بعد تمھاری بقا کی کیا صورت ہوگی یعنی جب سواری نہ رہے گی اور پیدل چلو گے، تھک جاؤ گے اور کمزور ہو جاؤ گے پھر دشمنوں سے جہاد کیونکر کرسکو گے اور یہ ہلاکت کا سبب ہوگا۔ پھر حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت ميں حاضر ہوئے او رعرض کی، یارسول اﷲ! (عزوجل و صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) اونٹ ذبح ہوجانے کے بعد لوگوں کی بقا کی کیا صورت ہوگی؟ حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) نے ارشاد فرمایا: کہ ''اعلان کر دو کہ جو کچھ توشہ لوگوں کے پاس بچا ہے، وہ حاضر لائیں۔'' ایک دستر خوان بچھا دیا گیا، لوگوں کے پاس جو کچھ توشہ بچا ہوا تھا لا کر اُس دستر خوان پر جمع کر دیا۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کھڑے ہوگئے اور دعا کی پھر لوگوں سے فرمایا: ''اپنے اپنے برتن لاؤ۔'' سب نے اپنے اپنے برتن بھر ليے پھر حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) نے فرمایا: کہ ''ميں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب المفقود،ج۶،ص۴۵۳. 2۔۔۔۔۔۔یعنی اس کی وجہ سے کسی وارث کو میراث سے حصہ نہ مل رہا ہو یامقررہ حصے سے کم مل رہا ہو۔ 3۔۔۔۔۔۔وہ وارث جوکسی دوسرے وارث کی وجہ سے میراث سے محروم ہو جائے یا اسے مقررہ حصے سے کم ملے۔ 4۔۔۔۔۔۔حصے۔ 5۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب المفقود،ج۶،ص۴۵۶. 6۔۔۔۔۔۔زادراہ،کھانے پینے کی وہ اشیا جو سفر میں ساتھ رکھتے ہیں۔