Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
232 - 278
    اِس گروہ کا یہ عام شیوہ ہے کہ جس امر میں محبوبانِ خدا کی فضیلت ظاہر ہو، طرح طرح کی جھوٹی تاویلات سے اسے باطل کرنا چاہیں گے اور وہ امر ثابت کریں گے جس میں تنقیص(1) ہو، مثلاً ''بَراہینِ قاطعہ'' صفحہ ۵۱ میں لکھ دیاکہ: 

    ''نبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ  وسلم کو دیوار پیچھے کا بھی علم نہیں۔'' (2) 

    اور اُس کو شیخ محدّثِ دھلوی رحمۃ اﷲ علیہ کی طرف غلط منسوب کر دیا، بلکہ اُسی صفحہ پر وسعتِ علمِ نبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ  وسلم کی بابت یہاں تک لکھ دیا کہ: 

    ''الحاصل غور کرنا چاہیے کہ شیطان و ملک الموت کا حال دیکھ کر علمِ محیطِ زمین کا فخرِ عالَم کو خلافِ نصوصِ قطعیہ کے بِلادلیل محض قیاسِ فاسدہ سے ثابت کرنا شرک نہیں تو کون سا ایمان کا حصہ ہے...؟! کہ شیطان وملک الموت کو یہ وسعت نص سے ثابت ہوئی فخرِ عالم کی وسعتِ علم کی کونسی نصِ قطعی ہے کہ جس سے تمام نُصوص کو رد کر کے ایک شرک ثابت کرتا ہے۔'' (3) 

    جس وسعتِ علم کو شیطان کے لیے ثابت کرتا اور اُس پر نص ہونا بیان کرتا ہے، اُسی کو نبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ  وسلم کے لیے شرک بتاتا ہے تو شیطان کو خدا کا شریک مانا اور اُسے آیت وحدیث سے ثابت جانا۔ بے شک شیطان کے بندے شیطان کو مستقل خدا نہیں تو خدا کا شریک کہنے سے بھی گئے گزرے، ہر مسلمان اپنے ایمان کی آنکھوں سے دیکھے کہ اِس قائل نے ابلیسِ لعین کے علم کو
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ عظمت و شان گھٹانا۔ 

2۔۔۔۔۔۔ ''براھین قاطعہ'' بجوا ب ''أنوار ساطعہ''، مسئلہ علم غیب، ص۵۵:
Bahaar-e-Shareeat-1 Qadyani (232-a).gif
3۔۔۔۔۔۔ ''براھین قاطعہ'' بجواب ''أنوار ساطعہ''، مسئلہ علم غیب، ص۵۵:
Bahaar-e-Shareeat-1 Qadyani (232-b).gif
Flag Counter