Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
207 - 278
خلافتِغاصبہ کہتا ہے اور مولیٰ علی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے جو اُن حضرات کی خلافتیں تسلیم کیں اور اُن کے مَدائح و فضائل بیان کیے، اُس کو تقیّہ وبُزدلی پر محمول کرتا ہے۔ (1) کیا معاذاﷲ! منافقین و کافرین کے ہاتھ پر بیعت کرنا اور عمر بھر اُن کی مدح و ستائش سے رطب اللسان رہنا شیرِ خدا کی شان ہو سکتی ہے...؟! سب سے بڑھ کر یہ کہ قرآنِ مجید اُن کو ایسے جلیل و مقدّس خطابات سے یاد فرماتا ہے، وہ تو وہ، اُن کے اتباع کرنے والوں کی نسبت فرماتا ہے: کہ اﷲ اُن سے راضی، وہ اﷲ سے راضی۔ (2) کیا کافروں، منافقوں کے لیے اﷲ عزوجل کے ایسے ارشادات ہوسکتے ہیں...؟! پھر نہایت شرم کی بات ہے کہ مولیٰ علی کرّم اﷲ تعالی وجہہ الکریم تو اپنی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

    یعنی: عیاشی نے سند معتبر کے ساتھ حضرت امام محمد باقر سے روایت کیا ہے :کہ جب حضرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے تشریف لے گئے تو چار کے سوا تمام لوگ مرتد ہوگئے ، علی بن ابی طالب، مقداد، سلمان اور ابوذر۔

    ''حیاۃ القلوب''، باب پنجاہ وہشتم درفضائل بعض از اکابرصحابہ ،ج۲، ص۱۰۸۳، مطبوعہ نامی نولکشور. وج۲، ص۶۲۷، مطبوعہ کتاب فروشے اسلامیہ تہران.

1۔۔۔۔۔۔ انظر التفصیل: ''نفس الرحمان في فضائل سلمان''، باب۱۱.

     ''أنوار نعمانیۃ''، طبع قدیم، ص۳۴، طبع جدید جلد اول، ص۱۰۴.

     ''احتجاج طبرسی''، طبع قدیم، ص۵۳۔۵۶، طبع جدید ص۱۰۷۔۱۱۵.

     ''جلاء العیون''، طبع جدید، ج۱، ص۲۱۶، مطبوعہ تہران.

     ''حق القین''، باب پنجم، ص۱۱۵، مطبوعہ تہران.

     ''تہذیب المتین في تأریخ أمیر المؤمنین''، ج۱، ص۲۷۶، مطبوعہ یوسفی.

     ''حملہ حیدری''، ص۲۸۲، مطبوعہ تہران، ''مجالس المؤمنین''، ج۱، ص۲۲۴، مطبوعہ تہران.

2۔۔۔۔۔۔ (وَالسَّابِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ مِنَ الْمُہَاجِرِینَ وَالْاَنْصَارِ وَالَّذِیْنَ اتَّبَعُوْہُمْ بِاِحْسَانٍ رَّضِیَ اللہُ عَنْہُمْ وَرَضُوْا عَنْہُ وَاَعَدَّ لَہُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ تَحْتَہَا الْاَنْہَارُ خٰلِدِیْنَ فِیْہَا اَبَدًا ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ ). پ۱۰، التوبۃ: ۱۰۰.

    في ''تفسیر البیضاوي''، ج۳، ص۱۶۸، تحت الآیۃ: ((وَالسَّابِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ مِنَ الْمُہَاجِرِینَ) ہم الذین صلوا إلی القبلتین أو الذین شہدوا بدراً أو الذین أسلموا قبل الہجرۃ ( وَالْاَنْصَارِ) أھل بیعۃ العقبۃ الأولی وکانوا سبعۃ وأھل بیعۃ العقبۃ الثانیۃ وکانوا سبعین والذین آمنوا حین قدم علیہم أبو زرارۃ صعب بن عمیر (وَالَّذِیْنَ اتَّبَعُوْہُمْ بِاِحْسَانٍ) اللاحقون بالسابقین من القبیلتین، أو من اتبعوہم بالإِیمان والطاعۃ إلی یوم القیامۃ (رَّضِیَ اللہُ عَنْہُمْ) بقبول طاعتہم وارتضاء أعمالہم (وَرَضُواْ عَنْہُ) بما نالوا من نعمہ الدینیۃ والدنیویۃ (وَاَعَدَّ لَہُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ تَحْتَہَا الْاَنْہَارُ خٰلِدِیْنَ فِیْہَا اَبَدًا ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ ) ملتقطاً.
Flag Counter