Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
204 - 278
ہوجاتاہے، یہی وجہ ہے کہ گو مسیح جسمانی بیماریوں کو اِس عمل کے ذریعہ سے اچھا کرتے رہے، مگر ہدایت و توحید اور دینی استقامتوں کے دِلوں میں قائم کرنے میں اُن کا نمبر ایسا کم رہا کہ قریب قریب ناکام رہے)۔ (1) 

    غرض اِس دجّال قادیانی کے مُزَخرفات (2) کہاں تک گنائے جائیں، اِس کے لیے دفتر چاہیے، مسلمان اِن چند خرافات سے اُس کے حالات بخوبی سمجھ سکتے ہیں، کہ اُس نبی اُولو العزم کے فضائل جو قرآن میں مذکور ہیں، اُن پر یہ کیسے گندے حملے کر رہا ہے...! تعجب ہے اُن سادہ لوحوں پر کہ ایسے دجّال کے متبع ہو رہے ہیں، یا کم از کم مسلمان جانتے ہیں...! اور سب سے زیادہ تعجب اُن پڑھے لکھے کٹ بگڑوں سے کہ جان بوجھ کر اس کے ساتھ جہنم کے گڑھوں میں گر رہے ہیں...! کیا ایسے شخص کے کافر، مرتد، بے دین ہونے میں کسی مسلمان کو شک ہوسکتا ہے۔ حَاشَ للہ!
''مَنْ شَکَّ فيْ عَذَابِہ وَکُفْرِہ فَقَدْ کَفَرَ.'' (3)
''جو اِن خباثتوں پر مطلع ہو کر اُس کے عذاب و کفر میں شک کرے، خود کافر ہے۔''
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''اِزالہ اَوہام''، ص۳۱۰۔۳۱۱، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۳، ص۲۵۸:
Bahaar-e-Shareeat-1 Qadyani (204).gif
2۔۔۔۔۔۔ جھوٹی اور بیہودہ باتیں۔ 

3۔۔۔۔۔۔ ''الدر المختار''، کتاب الجہاد، باب المرتد، ج۶، ص۳۵۶۔۳۵۷. 

و''الفتاوی الرضویۃ''، ج۲۱، ص۲۷۹.
Flag Counter