Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
202 - 278
    ہر شخص جانتا ہے کہ دادی باپ کی ماں کو کہتے ہیں تو اس نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے لیے باپ کا ہونا بیان کیا، جو قرآن کے خلاف ہے اور دوسری جگہ یعنی ''کشتی نوح'' صفحہ ۱۶ میں تصریح کر دی: 

    (یسوع مسیح کے چار بھائی اور دو بہنیں تھیں، یہ سب یسوع کے حقیقی بھائی اور حقیقی بہنیں تھیں، یعنی یوسف اور مریم کی اولاد تھے)۔ (1) 

    حضرت مسیح علیہ الصلاۃ والسلام کے معجزات سے ایک دم صاف انکار کر بیٹھا۔ 

    ''انجامِ آتھم'' صفحہ ۶ میں لکھتا ہے: (حق بات یہ ہے کہ آپ سے کوئی معجزہ نہ ہوا)۔(2) 

    صفحہ ۷ پر لکھا: (اُس زمانہ میں ایک تالاب سے بڑے بڑے نشان ظاہر ہوتے تھے، آپ سے کوئی معجزہ ہوا بھی تو وہ آپ کا نہیں، اُس تالاب کا ہے، آپ کے ہاتھ میں سِوا مکروفریب کے کچھ نہ تھا)۔(3)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 1۔۔۔۔۔۔ ''کشتی نوح'' ص۱۶، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۱۹، ص۱۸:
Bahaar-e-Shareeat-1 Qadyani (202-a).gif
2۔۔۔۔۔۔ ''انجام آتھم' '، ص۶، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۱۱، ص۲۹۰:
Bahaar-e-Shareeat-1 Qadyani (202-b).gif
3۔۔۔۔۔۔ ''انجام آتھم' '، ص۶، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۱۱، ص۲۹۱:
Bahaar-e-Shareeat-1 Qadyani (202-c).gif
Flag Counter