Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
193 - 278
اُمید باندھی تھی، غایت ما فی الباب(1) یہ ہے کہ حضرت مسیح کی پیش گوئیاں زیادہ غلط نکلیں)۔ (2) 

    ''اِزالہ اَوہام'' صفحہ ۷۵۰ میں ہے: 

    (سورہ بقر میں جو ایک قتل کا ذکر ہے کہ گائے کی بوٹیاں نعش پر مارنے سے وہ مقتول زندہ ہوگیا تھا اور اپنے قاتل کا پتا دے دیا تھا، یہ محض موسیٰ علیہ السلام کی دھمکی تھی اور علمِ مِسمریزم(3) تھا)۔ (4) 

    اُسی کے صفحہ ۷۵۳ میں لکھتا ہے: 

    (حضرت اِبراہیم علیہ السلام کا چار پرندے کے معجزے کا ذکر جو قرآن شریف میں ہے، وہ بھی اُن کا مِسمریزم کا عمل تھا)۔(5)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ اس بارے میں نتیجہ اور انتہاء۔ 

2۔۔۔۔۔۔ ''اِزالہ اَوہام'' صفحہ ۸، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۳، ص۱۰۶:
Bahaar-e-Shareeat-1 Qadyani (193-a).gif
3۔۔۔۔۔۔ مِسمِریزم: ڈاکٹر مسمر باشندہ آسٹریا کا ایجاد کیا ہوا ایک علم جس میں تصور یا خیال کا اثر دوسرے کے دل پر ڈال کر پوشیدہ اور آئندہ کے حالات پوچھے جاتے ہیں. ''فیروز اللغات''، ص۱۲۴۷.

4۔۔۔۔۔۔ ''اِزالہ اَوہام'' صفحہ ۷۵۰، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۳، ص۵۰۴:
Bahaar-e-Shareeat-1 Qadyani (193-b).gif
5۔۔۔۔۔۔ ''اِزالہ اَوہام'' صفحہ ۷۵۳، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۳، ص۵۰۶:
Bahaar-e-Shareeat-1 Qadyani (193-c).gif
Flag Counter