| بہارِشریعت حصّہ اول (1) |
ایک ایک داڑھ اُحد کے پہاڑ برابر ہوگی(1)، کھال کی موٹائی بیالیس ذراع(2) کی ہوگی(3)، زبان ایک کوس(4) دو کوس تک مونھ سے باہر گھسٹتی ہوگی کہ لوگ اس کو روندیں گے (5)، بیٹھنے کی جگہ اتنی ہوگی جیسے مکہ سے مدینہ تک (6) اور وہ جہنم میں مونھ سکوڑے ہوں گے کہ اوپر کا ہونٹ سمٹ کر بیچ سر کو پہنچ جائے گا اور نیچے کا لٹک کر ناف کو آلگے گا۔ (7)
ان مضامین سے یہ معلو م ہوتا ہے کہ کفّار کی شکل جہنم میں انسانی شکل نہ ہوگی کہ یہ شکل اَحسنِ تقویم(8) ہے(9) اور یہ اﷲ عزوجل کو محبوب ہے، کہ اُس کے محبوب کی شکل سے مشابہ ہے(10)، بلکہ جہنمیوں کا وہ حُلیہ ہے جو اوپر مذکور ہوا، پھر آخر میں کفّار کے لیے یہ ہوگا کہ اس کے قد برابر آگ کے صندوق میں اُسے بند کریں گے، پھر اس میں آگ بھڑ کائیں گے اور آگ کا قُفل(11) لگایا جائے گا، پھر یہ صندوق آگ کے دوسرے صندوق میں رکھا جائے گا اور ان دونوں کے درمیان آگ جلائی جائے گی اور اس میں بھی آگ کا قفل لگایا جائے گا، پھر اِسی طرح اُس کو ایک اور صندوق میں رکھ کر اور آگ کا قفل لگا کر آگ میں ڈال دیا جائے گا، تو اب ہرــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔ عن أبي ہریرۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ((ضرس الکافر مثل أحد)). ''المسند'' للإمام أحمد بن حنبل، الحدیث: ۸۴۱۸، ج۳، ص۲۳۱۔ 2۔۔۔۔۔۔ یعنی بیالیس ہاتھ۔ 3 ۔۔۔۔۔۔ عن أبي ھریرۃ عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: ((إنّ غلظ جلد الکافر اثنان وأربعین ذراعا)). ''سنن الترمذي''، کتاب صفۃ جھنم، باب ما جاء في عظم أھل النار، الحدیث:۲۵۸۶، ج۴، ص۲۶۰. 4۔۔۔۔۔۔ یعنی راستہ کی حد ِ معین کا نام جس کی مقدار بعض کے نزدیک چار ہزار گز اور بعض کے نزدیک تین ہزار گزہے۔ ''فرھنگ آصفیہ''، ج۳، ص۵۹۰۔ 5۔۔۔۔۔۔ عن ابن عمر قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : ((إنّ الکافر لیسحب لسانہ الفرسخ والفرسخین یتوطّأہ الناس)). ''سنن الترمذي''، کتاب صفۃ جھنم، باب ما جاء في عظم أھل النار، الحدیث: ۲۵۸۹، ج۴، ص۲۶۱. 6۔۔۔۔۔۔ ((وإنّ مجلسہ من جھنم کما بین مکۃ والمدینۃ)). ''سنن الترمذي''، کتاب صفۃ جھنم، باب ما جاء في عظم أھل النار، الحدیث: ۲۵۸۶، ج۴، ص۲۶۰. 7۔۔۔۔۔۔ عن أبي سعید الخد ري عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: (((وَہُمْ فِیْہَا کَالِحُوْنَ) [المؤمنون:۱۰۴] قال: تشویہ النار فتقلّص شفتُہ العلیا حتی تبلغ وسط رأسہ وتسترخي شفتُہ السفلی حتی تضرب سرّتہ)). ''سنن الترمذي''، کتاب صفۃ جھنم، باب ما جاء في صفۃ الطعام أھل النار، الحدیث: ۲۵۹۶، ج۴، ص۲۶۴. 8۔۔۔۔۔۔ اچھی صورت۔ 9۔۔۔۔۔۔ (لَقَدْخَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ أَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ) پ۳۰، التین: ۴. ''بے شک ہم نے آدمی کو اچھی صورت پر بنایا ''۔ (ترجمہ'' کنز الایمان'') 10۔۔۔۔۔۔ ''دقائق الأخبار''، ص۳، و''معارج النبوۃ''، رکن دوم، ص۴۱۔ 11۔۔۔۔۔۔ تالا۔