Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
169 - 278
اُس سے کہو جس کی نافرمانی کی ہے!، ہزار برس تک رب العزت کو اُس کی رحمت کے ناموں سے پکاریں گے، وہ ہزار برس تک جواب نہ دے گا، اس کے بعد فرمائے گا تویہ فرمائے گا: ''دُور ہوجاؤ! جہنم میں پڑے رہو! مجھ سے بات نہ کرو!'' اُس وقت کفّار ہر قسم کی خیر سے نا اُمید ہو جائیں گے (1) اور گدھے کی آواز کی طرح چلّا کر روئیں گے (2)، ابتداء  آنسو نکلے گا، جب آنسو ختم ہو جائیں گے تو خون روئیں گے، روتے روتے گالوں میں خندقوں کی مثل گڑھے پڑ جائیں گے، رونے کا خون اور پیپ اس قدر ہو گا کہ اگر اس میں کشتیاں ڈالی جائیں تو چلنے لگیں۔ (3) 

    جہنمیوں کی شکلیں ایسی کرِیہ ہوں گی کہ اگر دنیا میں کوئی جہنمی اُسی صورت پر لایا جائے تو تمام لوگ اس کی بدصورتی اور بدبُو کی وجہ سے مر جائیں۔ (4) اور جسم ان کا ایسا بڑا کر دیا جائے گا کہ ایک شانہ سے دوسرے تک تیز سوار کے لیے تین ۳دن کی راہ ہے۔ (5)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ فیقولون: ادعوا مالکاً، فیقولون: (یَا مَالِکُ لِیَقْضِ عَلَیْنَا رَبُّکَ)، قال: فیجیبھم (اِنَّکُمْ مَاکِثُونَ) [الزخرف:۷۷] قال الأعمش: نُبّئتُ أنّ بین دعائھم وبین إجابۃ مالک إیاھم ألف عام، قال: فیقولون: ادعوا ربکم فلا أحد خیر من ربکم، فیقولون: (رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَیْنَا شِقْوَتُنَا وَکُنَّا قَوْمًا ضَالِّیْنَ رَبَّنَا اَخْرِجْنَا مِنْہَا فَاِنْ عُدْنَا فَاِنَّا ظَالِمُوْنَ) قال: فیجیبھم (اخْسَئُوْا فِیْہَا وَلَا تُکَلِّمُوْنِ) [المؤمنون: ۱۰۶۔۱۰۸] قال: فعند ذلک یئسوا من کل خیر).

    ''سنن الترمذي''، کتاب صفۃ جھنم، باب ما جاء في صفۃ طعام أھل النار، الحدیث:۲۵۹۵، ج۴، ص۲۶۴. 

2۔۔۔۔۔۔ قال: (فواللہ ما نبس القوم بعدھا بکلمۃ وما ھو إلاّ الزفیر والشھیق في نار جھنم، فشبہ أصوا تھم بأصوات الحمیر أوّلھا زفیر وآخرھا شھیق). ''شرح السنۃ''، کتاب الفتن، باب صفۃ النار وأھلھا، الحدیث: ۴۳۱۶، ج۷، ص۵۶۵۔۵۶۶.

3۔۔۔۔۔۔ عن أنس بن مالک قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ((یرسل البکاء علی أھل النار، فیبکون حتی ینقطع الدموع ثم یکون الدم حتی یصیر في وجوھھم کھیئۃ الأخدود لو أرسلت فیہ السفن لجرت)). 

    ''سنن ابن ماجہ''، کتاب الزھد، باب صفۃ النار، الحدیث: ۴۳۲۴، ج۴، ص۵۳۱. 

4۔۔۔۔۔۔ عن عبد اللہ بن عمرو رضي اللہ عنھما قال: ((لو أنّ رجلا من أھل النار أخرج إلی الد نیا لمات أھل الد نیا من وحشۃ منظرہ، ونتن ریحہ)). ''الترغیب والترھیب''، کتاب صفۃ الجنۃ والنار، فصل في عظم أھل النار...إلخ، الحدیث: ۶۸، ج۴، ص۲۶۳. 

5۔۔۔۔۔۔ عن أبي ھریرۃ عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: ((مابین منکبي الکافر مسیرۃ ثلا ثۃ أیام للراکب المسرع)).

     ''صحیح البخاري''، کتاب الرقاق، باب صفۃ الجنۃ والنار، الحدیث: ۶۵۵۱، ج۴، ص۲۶۰.'
Flag Counter