Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
160 - 278
کبھی اس سے زیادہ معلوم نہ ہوں گے۔(1) ادنیٰ جنتی کے لیے اَ۸۰سّی ہزار خادم اور ۷۲بہتّربیبیاں ہوں گی اور اُن کو ایسے تاج ملیں گے کہ اس میں کا ادنیٰ موتی مشرق و مغرب کے درمیان روشن کر دے(2) اور اگر مسلمان اولاد کی خواہش کرے تو اس کا حمل اور وضع(3) اور پوری عمر (یعنی تیس سال کی)، خواہش کرتے ہی ایک ساعت میں ہو جائے گی۔(4) جنت میں نیند نہیں، کہ نیند ایک قسم کی موت ہے اور جنت میں موت نہیں۔(5) جنتی جب جنت میں جائیں گے ہر ایک اپنے اعمال کی مقدار سے مرتبہ پائے گا اور اس کے فضل کی حد نہیں۔ پھر اُنھیں دنیا کی ایک ہفتہ کی مقدار کے بعد اجازت دی جائے گی کہ اپنے پروردگار عزوجل کی زیارت کریں اور عرشِ الٰہی ظاہر ہوگا اور رب عزوجل جنت کے باغوں میں سے ایک باغ میں تجلّی فرمائے گا اور ان جنتیوں کے لیے منبر بچھائے جائیں گے، نورکے منبر، موتی کے منبر، یاقوت کے منبر، زَبرجَد کے منبر، سونے کے منبر، چاندی کے منبر اور اُن میں کا ادنیٰ مشک و کافور کے ٹیلے پر بیٹھے گا اور اُن میں ادنیٰ کوئی نہیں، اپنے گمان میں کرسی والوں کو کچھ اپنے سے بڑھ کر نہ سمجھیں گے اور خدا کا دیدار ایسا صاف ہوگا جیسے آفتاب اور چودھویں رات کے چاند کو ہر ایک اپنی اپنی جگہ سے دیکھتا ہے، کہ ایک کا دیکھنا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

=     عن أبي ہریرۃ عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: ((یدخل أھل الجنۃ مرداً بیضاً جعاداً مکحّلین أبناء ثلاث وثلاثین ...إلخ)). ''المسند للامام احمد بن حنبل'' ، الحدیث: ۹۳۸۶، ج۳، ص۳۹۳ .

    وفي روایۃ: عن معاذ بن جبل قال: قال نبي اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ((یبعث المؤمنون یوم القیامۃ جرداً مرداً مکحّلین بني ثلاثین سنۃ)). ''المسند للامام احمد بن حنبل''، الحدیث: ۲۲۰۸۵، ج ۸ ،ص۲۳۷.

1۔۔۔۔۔۔ عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: ((من مات من أھل الجنۃ من صغیر أو کبیر یردون بني ثلاثین في الجنۃ لا یزیدون علیہا أبدا)). ''سنن الترمذي''، کتاب صفۃ الجنۃ، باب ما جاء مالأدنی أھل الجنۃ من الکرامۃ، الحدیث:۲۵۷۱، ج۴، ص ۲۵۴. 

2 ۔۔۔۔۔۔ عن أبي سعید الخدري قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ((أدنی أھل الجنۃ منزلۃ الذي لہ ثمانون ألف خادم واثنتان وسبعون زوجۃ))... وقال: ((إنّ علیھم التیجان إنّ أدنی لؤلؤۃ منھا لتضيء ما بین المشرق والمغرب)). 

''سنن الترمذي''، کتاب صفۃ الجنۃ، باب ما جاء ما لأدنی أھل الجنۃ من الکرامۃ، الحدیث: ۲۵۷۱، ج۴، ص۲۵۴. 

3۔۔۔۔۔۔بچے کاماں کے پیٹ میں ٹھہر نا اور اس کی پیدائش۔ 

4۔۔۔۔۔۔ عن أبي سعید الخد ري قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ((المؤمن إذا إشتھی الولد في الجنۃ کان حملہ ووضعہ وسنّہ في ساعۃ کما یشتھي)). 

    ''سنن الترمذي''، کتاب صفۃ الجنۃ، باب ما جاء ما لأدنی أھل الجنۃ من الکرامۃ، الحدیث: ۲۵۷۲، ج۴، ص۲۵۴. 

5۔۔۔۔۔۔ ((النوم أخو الموت، وأھل الجنۃ لا ینامون)). ''المعجم الأوسط '' للطبراني، الحدیث: ۹۱۹، ج۱، ص۲۶۶.
Flag Counter