| بہارِشریعت حصّہ اول (1) |
مرد جب اس کے پاس جائے گا اسے ہر بار کوآری پائے گا، مگر اس کی وجہ سے مرد و عورت کسی کو کوئی تکلیف نہ ہوگی(1)، اگر کوئی حور سمندر میں تھوک دے تو اُس کے تھوک کی شیرینی کی وجہ سے سمندر شیریں ہوجائے۔(2) اور ایک روایت ہے کہ اگر جنت کی عورت سات سمندروں میں تھوکے تو وہ شہد سے زیادہ شیریں ہو جائیں۔(3)
جب کوئی بندہ جنت میں جائے گا تو اس کے سرہانے اور پائنتی(4) دو حوریں نہایت اچھی آواز سے گائیں گی، مگر اُن کا گانا یہ شیطانی مزامیر نہیں بلکہ اﷲ عزوجل کی حمد و پاکی ہوگا(5)، وہ ایسی خوش گُلو ہوں گی کہ مخلوق نے ویسی آواز کبھی نہ سنی ہوگی اور یہ بھی گائیں گی: کہ ہم ہمیشہ رہنے والیاں ہیں، کبھی نہ مریں گے، ہم چَین والیاں ہیں، کبھی تکلیف میں نہ پڑیں گے، ہم راضی ہیں ناراض نہ ہوں گے، مبارک باد اس کے لیے جو ھمارا اور ہم اس کے ہوں۔(6) سر کے بال اور پلکوں اور بھَووں کے سوا جنتی کے بدن پر کہیں بال نہ ہوں گے، سب بے ریش ہوں گے، سُرمگیں آنکھیں، تیس برس کی عمر کے معلوم ہوں گے (7)، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1۔۔۔۔۔۔ ((ولا یأتیھا مرۃ إلاّ وجدھا عذراء ما یفتر ذکرہ ولا یشتکي قبلھا)).
''الترغیب والترھیب''، کتاب صفۃ الجنۃ والنار، الترغیب في الجنۃ ونعیمھا، الحدیث: ۹۶، ج۴، ص۲۹۸.
2۔۔۔۔۔۔ عن أنس بن مالک رضي اللہ عنہ، عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: ((لو أنّ حوراء بزقت في بحر لعذب ذلک البحر من عذوبۃ ریقھا)). ''الترغیب والترھیب''، کتاب صفۃ الجنۃ والنار، فصل في وصف نساء أھل الجنۃ، الحدیث: ۹۸، ج۴، ص۲۹۹.
3۔۔۔۔۔۔ عن ابن عباس موقوفاً قال: ((لو أنّ امرأۃ من نساء أھل الجنۃ بصقت في سبعۃ أبحر لکانت تلک الأبحر أحلی من العسل)).
''الترغیب والترھیب''، کتاب صفۃ الجنۃ والنار، فصل في وصف نساء أھل الجنۃ، الحدیث: ۹۹، ج۴، ص۲۹۹.
4۔۔۔۔۔۔ یعنی پیروں کی طرف۔
5۔۔۔۔۔۔ عن أبي أمامۃ، عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال:((ما من عبد یدخل الجنۃ إلاّ [ویجلس] وعند رأسہ وعند رجلیہ ثنتان من الحور العین یغنیان بأحسن صوت سمعہ الإنس والجن، ولیس بمزامیر الشیطان، ولکن بتحمید اللہ وتقدیسہ)).
''مجمع الزوائد''، کتاب أھل الجنۃ، باب ما جاء في نساء أھل الجنۃ... إلخ، الحدیث: ۱۸۷۵۹، ج۱۰، ص۷۷۴.
''المعجم الکبیر'' للطبراني، الحدیث: ۷۴۷۸، ج۸، ص۹۵.
6۔۔۔۔۔۔ عن علي قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ((إنّ في الجنۃ لمجتمعًا للحور العین یرفعن بأصوات لم یسمع الخلائق مثلھا، قال: یقلن: نحن الخالدات فلا نبید، ونحن الناعمات فلا نبأس، ونحن الراضیات فلا نسخط، طوبی لمن کان لنا وکنّا لہ)). ''سنن الترمذي''، کتاب صفۃ الجنۃ، باب ما جاء في کلام حورالعین، الحدیث: ۲۵۷۳، ج۴، ص۲۵۵.
7۔۔۔۔۔۔ عن معاذ بن جبل أنّ النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال:((یدخل أھل الجنۃ الجنۃ جرداً مرداً مکحّلین أبناء ثلاثین أو ثلاث وثلاثین سنۃ)). ''سنن الترمذي''، کتاب صفۃ الجنۃ، باب ماجاء في سن أھل الجنۃ، الحدیث: ۲۵۵۴، ج۴، ص۲۴۴. =