Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
121 - 278
    زمین کو حکم دے گا وہ سبزے اُگائے گی، آسمان سے پانی برسائے گا اور اُن لوگوں کے جانور لمبے چوڑے خوب تیار اور دودھ والے ہوجائیں گے اور ویرانے میں جائے گا تو وہاں کے دفینے شہد کی مکھیوں کی طرح دَل کے دَل (1) اس کے ہمراہ ہوجائیں گے۔ (2) اِسی قسم کے بہت سے شُعبدے (3) دکھائے گا اور حقیقت میں یہ سب جادو کے کرشمے ہوں گے اور شیاطین کے تماشے، جن کو واقعیت سے کچھ تعلق نہیں، اِسی لیے اُس کے وہاں سے جاتے ہی لوگوں کے پاس کچھ نہ رہے گا۔ حرمین شریفین میں جب جانا چاہے گا ملائکہ اس کا منہ پھیردیں گے۔ البتہ مدینہ طیبہ میں تین زلزلے آئیں گے کہ وہاں جو لوگ بظاہر مسلمان بنے ہوں گے اور دل میں کافر ہوں گے اور وہ جو علمِ الٰہی میں دجّال پر ایمان لاکر کافر ہونے والے ہیں، اُن زلزلوں کے خوف سے شہر سے باہر بھاگیں گے اور اُس کے فتنہ میں مبتلا ہوں گے۔ (4) 

    دجّال کے ساتھ یہود کی فوجیں ہوں گی (5)، اُس کی پیشانی پر لکھا ہوگا: ''ک، ف، ر'' یعنی کافر، جس کو ہر مسلمان پڑھے گا (6) اور کافر کو نظر نہ آئے گا۔(7) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ڈھیرکے ڈھیر، جتھے کے جتھے۔

2۔۔۔۔۔۔ ((فیأمر السماء أن تمطر فتمطر ویأمر الأرض أن تنبت فتنبت فتروح علیہم سارحتہم کأطول ما کانت ذری وأمدّہ خواصر وأدرّہ ضروعا، قال: ثم یأتي الخربۃ فیقول لہا: أخرجي کنوزک فینصرف منھا فتتبعہ کیعاسیب النحل)).

''سنن الترمذي''، کتاب الفتن، باب ما جاء في فتنۃ الدجال، الحدیث: ۲۲۴۷، ج۴، ص۱۰۴.

3۔۔۔۔۔۔ نظر بندی کے کھیل۔ 

4۔۔۔۔۔۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ((لیس من بلد إلاّ سیطؤہ الدجال، إلاّ مکۃ والمدینۃ، ولیس نقب من أنقابھا إلاّ علیہ الملائکۃ صافین تحرسھا، فینزل بالسبخۃ، فترجف المدینۃ ثلاث رجفات، یخرج إلیہ منھا کلّ کافر ومنافق)).

''صحیح مسلم''، باب قصۃ الجسّاسۃ، الحدیث: ۲۹۴۳، ص۱۵۷۷۔۱۵۷۸.

5۔۔۔۔۔۔ ((الدجال معہ سبعون ألف یھودي)). ''سنن ابن ماجہ''، أبواب الفتن، باب فتنۃ الدجال، الحدیث: ۴۰۷۷، ج۴، ص۴۰۶.

6۔۔۔۔۔۔ عن أنس بن مالک قال: قال رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ((الدجال ممسوح العین، مکتوب بین عینیہ کافر، ثم تھجاھا ک ف ر، یقرأہ کل مسلم)).''صحیح مسلم''، کتاب الفتن، باب ذکر الدجال، الحدیث: ۲۹۳۳، ص۱۵۶۷.

7۔۔۔۔۔۔ في ''فتح الباري''،کتاب الفتن ،باب ذکرالدجال،تحت الحدیث ۷۱۳۱ ، ج ۱۳، ص۸۶: قولہ: ''مکتوب بین عینیہ کافر'': (فھذا یراہ المؤمن بغیر بصرہ وإن کان لا یعرف الکتابۃ، ولا یراہ الکافر ولو کان یعرف الکتابۃ کما یری المؤمن الأدلۃ بعین بصیرتہ ولا یراھا الکافر فیخلق اللہ للمؤمن الإدراک دون تعلّم).

    وفي ''شرح مسلم'' للنووي، کتاب الفتن وأشراط الساعۃ، ج۲، ص ۴۰۰: (یظھر اللہ تعالی لکل مسلم کاتب وغیر کاتب ویخفیھا عمن أراد شقاوتہ وفتنتہ).
Flag Counter