| بہارِشریعت حصّہ اول (1) |
(۱۱) زکوٰۃ دینا لوگوں پر گراں ہوگا کہ اس کو تاوان سمجھیں گے۔ (1)
(۱۲) علمِ دین پڑھیں گے، مگر دین کے لیے نہیں۔ (2)
(۱۳) مرد اپنی عورت کا مُطِیع ہوگا۔ (3)
(۱۴) ماں باپ کی نافرمانی کریگا۔ (4)
(۱۵) اپنے احباب سے میل جول رکھے گا اور باپ سے جدائی۔ (5)
(۱۶) مسجد میں لوگ چِلّائیں گے۔ (6)
(۱۷) گانے باجے کی کثرت ہوگی۔ (7)
(۱۸) اَگلوں پر لوگ لعنت کریں گے، ان کو بُرا کہیں گے۔ (8)
(۱۹) درندے، جانور، آدمی سے کلام کریں گے، کوڑے کی پُھنچی(9)، جُوتے کا تَسْمہ کلام کریگا، اُس کے بازار جانے کے بعد جو کچھ گھر میں ہوا بتائے گا، بلکہ خود انسان کی ران اُسے خبر دے گی۔ (10)ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1۔۔۔۔۔۔ عن أبي ھریرۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ((إذا اتخذ الفيء دولاً، والأمانۃ مغنماً، والزکاۃ مغرماً)).
2۔۔۔۔۔۔ ((وتعلم لغیرالدین)). ''سنن الترمذي''، کتاب الفتن، باب ما جاء في علامۃ...إلخ، الحدیث: ۲۲۱۸، ج۴، ص۹۰.
3۔۔۔۔۔۔ یعنی فرمانبردار ہوگا۔
((وأطاع الرجل امرأتہ)). ''سنن الترمذي''، کتاب الفتن، باب ما جاء في علامۃ...إلخ، الحدیث: ۲۲۱۸، ج۴، ص۹۰.
4۔۔۔۔۔۔ ((وعق أمہ)).المرجع السابق.
5 ۔۔۔۔۔۔ ((وأدنی صد یقہ وأقصی أباہ)).المرجع السابق.
6 ۔۔۔۔۔۔ ((وظھرت الأصوات في المساجد)).المرجع السابق.
7۔۔۔۔۔۔ ((وظھرت القینات والمعازف)).المرجع السابق.
8۔۔۔۔۔۔ ((ولعن آخر ھذہ الأمۃ أوّلھا)).المرجع السابق.
9۔۔۔۔۔۔ چابک کا سرا۔
10۔۔۔۔۔۔ عن أبي سعید الخدري قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ((والذي نفسي بیدہ لا تقوم الساعۃ حتی تکلم السباع الإنس، وحتی یکلم الرجل عذبۃ سوطہ وشراک نعلہ وتخبرہ فخذہ بما أحدث أھلہ بعدہ)).
''سنن الترمذي''، کتاب الفتن، باب ما جاء في کلام السباع، الحدیث: ۲۱۸۸، ج ۴، ص۷۶.