''تیرا دین کیا ہے؟''
تیسرا سوال:
((مَا کُنْتَ تَقُولُ فِيْ ھَذَا الرَّجُلِ؟))
''ان کے بارے میں تُو کیا کہتا تھا؟''
مردہ مسلمان ہے تو پہلے سوال کا جواب دے گا:
''میرا رب اﷲ (عزوجل) ہے۔''
اور دوسرے کا جواب دے گا :
((دِیْنِيَ الإِسْلاَمُ.))
''میرا دین اسلام ہے۔''
تیسرے سوال کا جواب دے گا:
((ھُوَ رَسُوْلُ اللہِ صلّی اللہ تعالٰی علیْہ وَسلَّم.))
''وہ تو رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم ہیں۔''
وہ کہیں گے، تجھے کس نے بتایا؟ کہے گا: میں نے اﷲ (عزوجل) کی کتاب پڑھی، اس پر ایمان لایا اور تصدیق کی۔ (1) بعض
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1۔۔۔۔۔۔ ((ویاتیہ ملکان فیجلسانہ فیقولان لہ: من ربک؟ فیقول: ربي اللہ، فیقولان لہ: ما دینک؟ فیقول: دیني الإسلام، فیقولان لہ: ما ھذا الرجل الذي بعث فیکم؟ قال: فیقول: ھو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، فیقولان: وما یدریک؟ فیقول: قرأت کتاب اللہ فآمنت بہ وصدقت)).
''سنن أبي داود''، کتاب السنۃ، باب في المسألۃ في القبر وعذاب القبر، الحدیث: ۴۷۵۳، ج۴، ص۲۶۶.
وفي روایۃ: ((أتاہ ملکان فیقعدان فیقولان: ما کنت تقول في ھذا الرجل لمحمد صلی اللہ علیہ وسلم؟ فأمّا المؤمن فیقول: أشھد أنہ عبد اللہ ورسولہ))۔ ''صحیح البخاری''، کتاب الجنائز، باب ماجاء فيعذاب القبر، الحدیث : ۱۳۷۴، ج۱، ص۴۶۳.