Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
-87 - 278
بہارِ شریعت اور المدینۃ العلمیۃ (دعوتِ اسلامی)
    صدر الشریعہ علیہ رحمۃ ربِّ الورٰی نے اپنی عظیم الشّان تصنیف '' بہارِ شریعت''۱۳۶۲ھ میں مکمل کی اور تادمِ تحریر(۱۴۲۹ھ)66سال کے عرصے میں ''بہارِ شریعت ''پاک وہند میں غالباً درجنوں بار طبع ہوئی اور لاکھوں کی تعداد میں لوگوں تک پہنچی ۔ فی الوقت بھی متعدد ناشرین اسے شائع کر رہے ہیں ،ہر ایک نے اس کتاب کو بہتر سے بہتر انداز میں شائع کرنے کی اپنی سی کوشش کی اور انہیں اس میں کامیابی بھی ہوئی لیکن بعض ناشرین کی ناتجربہ کاری اور بے احتیاطی کے باعث یہ کتاب کتابت کی غلطیوں سے محفوظ نہ رہ سکی اوربعض مقامات پر تو جاءز کو ناجاءز اور ناجاءز کو جاءز بھی لکھ دیا گیا نیز کسی ایڈیشن میں دوچار مسئلے رہ جاناگویا ناشر کے نزدیک کوئی بات ہی نہ تھی،مسائل تو ایک طرف رہے، آیاتِ قرآنیہ تک میں اغلاطِ کتابت نظرآئیں ۔مفتی جلال الدین امجدی علیہ رحمۃ اللہ القوی ''فتاوٰی فیض الرسول'' جلد1صفحہ476 (مطبوعہ دھلی ) میں بہار شریعت کی طباعت میں پائی جانے والی اغلاط کے بارے میں لکھتے ہیں: ''مجھ کو صرف پہلے تین حصوں میں چھوٹی بڑی 626غلطیاں ملی ہیں۔'' ایسے حالات میں ''بہارِ شریعت ''کے ایسے نسخے کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی تھی جس میں کتابت کی غلطیاں نہ ہونے کے برابر ہوں،مشکل الفاظ کے معنی درج ہوں، مشکل جملوں کی تسہیل کی گئی ہو،آیات واحادیث اور فقہی مسائل کے مکمل حوالہ جات ہوں ، پیچیدہ مقامات پر حواشی ہوں ،علاماتِ ترقیم کا اہتمام ہو ، الغرض ہروہ چیز ہوجو کتاب کے حسن اور اِفادے میں اِضافہ کرے ۔اِسی ضرورت کے تحت تبلیغِ قراٰن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ''د عوت اسلامی'' کی مجلس ''المد ینۃ العلمیۃ'' نے شیخِ طریقت امیرِ اھلسنّت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانامحمد الیاس قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی خواہش پر بہارِ شریعت کو تخریج و تسہیل وحواشی کے ساتھ پوری آن بان سے شائع کرنے کا بیڑا اٹھایا اور 2003ء مطابق ۱۴۲۴ھ میں اس کام کا آغاز کردیا گیا ۔یہ کام عظیم ترین ہونے کے ساتھ ساتھ مشکل ترین بھی تھا اس کی دُشواریوں کا اندازہ وہی کرسکتا ہے جو اس راہِ پُر پیچ پر سفر کرچکا ہو۔
بہارِ شریعت کی پھلی جلد
    اب تک ''بہارِ شریعت''کے 1 تا6 اور سولہواں حصہ مع تخریج و تسہیل ''مکتبۃ المد ینہ''سے شائع ہوکر منظر عام پر آچکے ہیں ۔ اب امیرِ اھلسنّت دامت برکاتہم العالیہ ، ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی اوردیگر اسلامی بھائیوں کے پُرزور اصرار پر پہلے 6 حصوں کو یکجا ''جلد اول ''کی صورت میں پیش کیا جارہا ہے ۔ اس جلد میں عقائد ،نماز،زکوۃ ،روزہ اور حج وغیرہ کے احکام بیان کئے گئے ہیں ۔طباعتِ اوّل میں جو معمولی خامیاں رہ گئی تھیں بحمداللہ تعالیٰ حتی الامکان انہیں دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
Flag Counter