Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
-80 - 278
 تخریج کا کام امیر اھلسنّت محسن اھلسنّت فخر ملت پیر طریقت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری رضوی امیروبانی دعوت اسلامی کاعظیم اور منفرد کار نا مہ ہے اللہ تعالی موصوف کا سایہ اھلسنّت پر تا قیامت رکھے تاکہ آپکی کوششوں اور اخلاص کی بدولت مسلک اھلسنّت پھلتا پھولتا رہے ۔اللہ تعالیٰ تمام اھلسنّت کو خصوصا امیر اھلسنّت اور ان کے خدام کو مسلک اھلسنت کی مزید خدمت کرنے کے توفیق عطاء فرمائے۔
امین یا رب العالمین بوسیلۃ سیدالمرسلین ﷺ
 	              شیخ الحدیث حضرت مولانامحمد عبدالعلیم سیالوی مدظلہ العالی(جامعہ نعیمیہ لاہور)
بہار شریعت کی تخریج ایک بہت بڑی کاوشِ علمی ہے ،جو مسائل کی پختگی کی طرف متوجہ کرنے کے ساتھ ساتھ علماء کے لئے کسی بھی کتبِ مأخذ سے تلاش کرنے کا باعث بنے گی اور ادارہ ''المدینۃ العلمیۃ ''کے لئے دعاؤں کا باعث ہوگی ۔
 مناظر اسلام حضرت مولانا غلام مصطفے نوری قادری مدظلہ العالی
(مہتمم جامعہ شرقیہ رضویہ بیرون غلہ منڈی ساہیوال)

     بہار شریعت تخریج شدہ کی صورت زیباں میں موصول ہوا جو میرے وسعت قلبی وانشراح صدور آنکھوں کی ٹھنڈک کا وسیلہ بنا ۔ آپ کی تخریج نے بہار شریعت کو چار چاند لگا دیے کہ میرے جیسے کم علم کے لیے بھی اس سے فائدہ اٹھانا بہت آسان ہو گیا ہے۔ تخریج کاکام کوئی اتنا آسان نہیں بلکہ بہت ہی مشکل اور پیچیدہ کام ہے مگر جب اللہ عزوجل اور رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی نظر عنایت ہو جائے۔ آپ نے اور آپ کے رفقائے معاونین حضرات گرامی قدر نے فقہ حنفی کی وہ بے مثال خدمت کی ہے جس کی جتنی بھی تعریف کر سکیں کم ہے کہ اھل نظر کی بصروبصیرت دونوں ہی اس سے روشن ہوں گی ان شاء اللہ تعالٰی۔یہ ایک بیش بہا نعمت ہے، عظیم کارِ خیر ہے جس کا اجر آپ کو اللہ عزوجل عطا فرمائے گا۔خدا وحدہ لاشریک اس قافلہ پاسبان مسلک رضا کو امیر اھلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطا ر قادری رضوی دامت بر کاتہم العالیہ کی زیر قیادت جاری و ساری رکھے۔
 آمین بجاہ النبی الکریم الامین و آلہ العظیم واصحابہ الکریم الجلیل اجمعین
                      پیرزادہ اقبال احمد فاروقی مدظلہ العالی (مرکزی مجلس رضا مرکزالاولیاء لاہور)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ !آپ نے بہار شریعت کا سولہواں حصہ مرتبہ معہ تخریج کی دو جلدیں عنایت فر مائی ہیں،شکریہ قبول فرمائیے ۔ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کی طرف سے ایسی کتابوں کی اشاعت نہایت ہی اہم کام ہے۔ اگرچہ بہار شریعت کی
Flag Counter