Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
-74 - 278
    صدرُ الشریعہ علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی خود فرماتے ہیں : میں جب اعلیٰ حضرت امامِ اھلِسنّت مجددِ دین وملت مولانا شاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن کی بارگاہ میں حاضِر ہوا تو دریافت فرمایا:مولانا کیا کرتے ہیں؟میں نے عرض کی: مَطَب کرتا ہوں ۔اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت نے فرمایا :''مطب بھی اچھا کام ہے،
اَلْعِلْمُ عِلْمَانِ عِلْمُ الْاَدْیَانِ وَعِلْمُ الْاَبْدَان
(یعنی علم دو ہیں؛علمِ دین اور علمِ طبّ )۔مگر مطب کرنے میں یہ خرابی ہے کہ صبح صبح قارورہ (یعنی پیشاب)دیکھنا پڑتا ہے۔'' اِس ارشاد کے بعد مجھے قارورہ (پیشاب) دیکھنے سے انتہائی نفرت ہوگئی اور یہ اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت کا کشف تھا کیونکہ میں اَمراض کی تشخیص میں قارورہ (یعنی پیشاب) ہی سے مددلیتا تھا(اور واقعی صبح صبح مریضوں کا قارورہ ( پیشاب) دیکھنا پڑ جاتا تھا)اور یہ تَصَرُّف تھا کہ قارُورہ بینی یعنی مریضوں کا پیشاب دیکھنے سے نفرت ہوگئی۔
بریلی شریف میں دوبارہ حاضِری
    گھر جانے کے چندماہ بعد بریلی شریف سے خط پہنچا کہ آپ فوراً چلے آئیے ۔چُنانچِہ صدر الشریعہ علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی دوبارہ بریلی شریف حاضِر ہوگئے ۔ اس مرتبہ ''انجمن اھلسنّت ''کی نظامت اور اس کے پریس کے اہتمام کے علاوہ مدرسہ کا کچھ تعلیمی کام بھی سِپُرد کیا گیا ۔گویامیرے آقا اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت نے بریلی شریف میں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مستقل قِیام کا انتِظام فرمادیا۔اس طرح صدرُ الشریعہ علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی نے 18سال میرے آقائے نعمت اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت کی صحبت بابرکت میں گزارے ۔
لئے بیٹھا تھا عشقِ مصطَفٰے کی آگ سینے میں

 				ولایت کا جبیں پر نقش، دل میں نور وَحدت کا
بریلی شریف میں مصروفیات
    بریلی شریف میں دو مستقل کام تھے ایک مدرَسہ میں تدریس، دوسرے پریس کا کام یعنی کاپیوں اورپُرُوفوں کی تصحیح ، کتابوں کی روانگی، خُطوط کے جواب، آمد وخرچ کے حساب، یہ سارے کام تنہاانجام دیا کرتے تھے۔ ان کاموں کے علاوہ اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت کے بعض مُسَوَّدات کامَبِیضہ کرنا(یعنی نئے سرے سے صاف لکھنا)،فتووں کی نقل اور ان کی خدمت میں رہ کر فتوٰی لکھنا یہ کا م بھی مستقل طور پر انجام دیتے تھے ۔پھر شہر وبیرونِ شہر کے اکثر تبلیغِ دین کے جلسوں میں بھی شرکت فرماتے تھے۔
روزانہ کاجَدْوَل
    صدرُ الشَّریعہ بدرُالطَّریقہ علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی کا روزانہ کا جَدْوَل کچھ اِس طرح تھا کہ بعد نمازِ فَجر ضَروری وظائف
Flag Counter