Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
-55 - 278
12 اِہانت :بے باک فجاریاکفارسے جوبات ان کے خلاف ظاہرہواس کواہانت کہتے ہیں ۔ 

(ماخوذ ازبہار شریعت ،حصہ ۱،ص۳۸)

13شَفاعَت بالوجاہۃ :مُسْتَشْفَعْ اِلیہ (جس سے سفارش کی گئی ) کی بارگاہ میں شفاعت کرنے والے کوجووجاہت (عزت اورمرتبہ) حاصل ہے اس کے سبب شفاعت کا قبول ہوناشفاعت بالوجاہت ہے۔

ماخوذازشفاعت مصطفی ترجمہ تحقیق الفتوی فی ابطال الطغوی، ص ۷۲)

14شَفاعت بالمحبۃ :وہ شفاعت جس کی قبولیت کاسبب مُسْتَشْفَعْ اِلیہ (جس سے سفارش کی گئی ) کی شفاعت کرنے والے سے محبت ہے۔ (ماخوذازشفاعت مصطفی ترجمہ تحقیق الفتوی فی ابطال الطغوی، ص ۱۴۲ )

15 شفاعت بالاذن :اس کامعنی یہ ہے کہ جس کے لیے شفاعت کی گئی ہے، شفاعت کرنے والے کومُسْتَشْفَعْ اِلیہ کے سامنے اس کی شفاعت پیش کرنے کی اجازت ہو۔ ( شفاعت مصطفی ترجمہ تحقیق الفتوی فی ابطال الطغوی، ص ۱۴۰ )

16 بَرزخ : دنیااورآخرت کے درمیان ایک اورعالَم ہے جس کو برزخ کہتے ہیں ۔ (بہارشریعت ،حصہ ۱،ص۵۰)

17 ایمان :سچے دل سے ان سب باتوں کی تصدیق کرناجوضروریاتِ دین سے ہیں ایمان کھلاتاہے۔

(بہارشریعت ،حصہ ۱،ص۹۲)

18 ضروریاتِ دین :اس سے مرادوہ مسائل دین ہیں جن کوہرخاص وعام جانتے ہوں ،جیسے اللہ عزوجل کی وَحْدَانِیَّت،انبیاء علیھم السلام کی نبوت ،جنت ودوزخ وغیرہ۔ (بہارشریعت ،حصہ ۱،ص۹۲)

19 ماترید یہ :اھلسنت کاوہ گروہ جو فروعی عقائدمیں امام علم الہدی حضرت ابومنصورمَاتُریْدِی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا پیروکارہے وہ ماتریدیہ کھلاتا ہے ۔ (ماخوذازبہار شریعت ،حصہ ۱،ص۹۵)

20 اَشاعِرہ :اھلسنت کا وہ گروہ جو فروعی عقائدمیں امام شیخ ابوالحسن اشعری رحمہ اللہ تعالی کا پیروکارہے وہ اشاعرہ کھلاتا ہے۔ 

(ماخوذبہارشریعت، حصہ ۱،ص۹۵)

21 شرک :اللہ تبارک وتعالیٰ کی ذات وصفات میں کسی دوسرے کوشریک کرناشرک کھلاتاہے۔

(وقارالفتاوی، ج۱، ص ۲۷۰)

22 جِزْیہ :وہ شرعی محصول جواسلامی حکومت اھل کتاب سے ان کی جان ومال کے تَحفُّظ کے عوض میں وصول کرے ۔

(ماخوذاز تفسیر نعیمی، ج ۱۰،ص ۲۵۴)