Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
-56 - 278
بہارشریعت کے پہلے چھ حصوں کی اصطلاحات

                                      حصہ اول(۱) کی اصطلاحات
1 عِلْمِ ذاتی :وہ علم کہ اپنی ذات سے بغیرکسی کی عطاکے ہو(اسے'' علم ذاتی'' کہتے ہیں)،اوریہ صرف اللہ عزّوجلّ ہی کے ساتھ خاص ہے ۔ (ماخوذاز فتاوی رضویہ، ج۲۹،ص ۵۰۳)

2 عِلمِ عطائی:وہ علم جواللہ عزوجل کی عطاسے حاصل ہو،اسے'' علم عطائی'' کہتے ہیں۔

(ماخوذ ازفتاوی رضویہ، ج۲۹،ص ۵۰۳)

3 مُعْجِزہ :نبی سے بعد دعوی نبوت خلاف عقل وعادت صادر ہونے والی چیزکوجس سے سب منکرین عاجز ہوجاتے ہیں اسے معجزہ کہتے ہیں۔ (ماخوذازبہارشریعت، حصہ۱،ص۳۸)

4 مُحْکَمْ    : جس کے معنی بالکل ظاہرہوں اوروہی کلام سے مقصودہوں اس میں تاویل یاتخصیص کی گنجاءش نہ ہواور نسخ یاتبدیل کااحتمال نہ ہو۔ (تفسیر نعیمی، ج۳،ص۲۵۰)

5 مُتَشابہ  : جس کی مرادعقل میں نہ آسکے اوریہ بھی امیدنہ ہوکہ رب تعالیٰ بیان فرمائے ۔

(تفسیر نعیمی ،ج۳ ،ص۲۵۰)

6 اِلہام  : ولی کے دل میں بعض وقت سوتے یاجاگتے میں کوئی بات اِلقاہوتی ہے(یعنی دل میں ڈالی جاتی ہے)۔اس کوالہام کہتے ہیں ۔ (بہار شریعت ،حصہ ۱،ص۳۱)

7 وحی شیطانی :جوشیطان کی جانب سے کاہن ،ساحر،کفاروفُسّاق کے دلوں میں ڈالی جاتی ہے۔

(ماخوذازبہار شریعت ،حصہ ۱،ص۳۲)

8 اِرہاص : نبی سے جوبات خلافِ عادت نبوت سے پہلے ظاہرہواس کوارہا ص کہتے ہیں۔

(ماخوذ ازبہارشریعت، حصہ ۱،ص۳۸)

9  کرامت : ولی سے جوبات خلافِ عادت صادرہواس کوکرامت کہتے ہیں۔ (ماخوذ ازبہارشریعت، حصہ ۱،ص۳۸)

10 مَعُونت :عام مومنین سے جوبات خلاف عادت صادرہواس کومعونت کہتے ہیں۔

(ماخوذ ازبہار شریعت، حصہ ۱،ص۳۸) 

11اِسْتِدراج :بے باک فُجّاریاکفارسے جوبات ان کے موافق ظاہرہواس کواستدراج کہتے ہیں ۔

(ماخوذ ازبہار شریعت ،حصہ ۱،ص۳۸)
Flag Counter