Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
-53 - 278
32 خلافتِ راشدہ :نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے بعد خلیفہ برحق وامام مطلق حضرت سیدناابوبکرصدیق ،پھرحضرت عمرفاروق،پھرحضرت عثمان غنی ،پھرحضرت مولی علی ،پھرچھ مہینے کے لیے حضرت امام حسن مجتبی رضی اللہ تعالیٰ عنھم ہوئے ،ان حضرات کوخلفائے راشدین اوران کی خلافت کوخلافت راشدہ کہتے ہیں۔(بہارشریعت ،حصہ۱،ص۱۲۴)

33 عشرہ مبشرہ : وہ دس صحابہ جن کوسرکار دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ان کی زندگی ہی میں ان کوجنت کی بشارت دی۔حضرت ابوبکرصدیق،حضرت عمرفاروق،حضرت عثمان غنی،حضرت علی المرتضی،حضرت طلحہ بن عُبَیْد اللہ ،حضرت زبیربن العوام،حضرت عبدالرحمن بن عوف،حضرت سعدبن ابی وقاص،حضرت سعیدبن زید،حضرت ابوعبیدہ بن الجراح رضی اللہ تعالی عنھم اجمعین ۔ (فتاوی رضویہ ،ج۲۹،ص۳۶۳)

34 خطاء مُقرر :یہ وہ خطاء اجتہادی ہے جس سے دین میں کوئی فتنہ پیدانہ ہوتاہو ،جیسے ھمارے نزدیک مقتدی کاامام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنا۔     (بہارشریعت ،حصہ ۱،ص۱۲۸)

35 خطامُنکَر  :یہ وہ خطااجتہادی ہے جس کے صاحب پر انکار کیا جائے گا کہ اس کی خطاء باعث فتنہ ہے۔ 

(بہارشریعت ،حصہ ۱،ص۱۲۸)

36 نَذرشرعی :نذراصطلاح شرع میں وہ عبادت مقصودہ ہے جوجنس واجب سے ہواوروہ خود بندہ پرواجب نہ ہو،مگربندہ نے اپنے قول سے اسے اپنے ذمہ واجب کرلیا،اوریہ اللہ عزوجل کے لیے خاص ہے اس کاپورا کرناواجب ہے۔ 

(ماخوذازفتاوی امجدیہ، حصہ ۲،ص۳۰۹،۳۱۲)

37 نذرلغوی(عرفی) : اولیاء اللہ کے نام کی جونذرمانی جاتی ہے اسے نذرلغوی کہتے ہیں اس کامعنی نذرانہ ہے جیسے کہ کوئی اپنے استاد سے کہے کہ یہ آپ کی نذرہے یہ بالکل جاءز ہے یہ بندوں کی ہوسکتی ہے مگراس کاپورا کرناشرعاًواجب نہیں مثلاًگیارہویں شریف کی نذراورفاتحہ بزرگان دین وغیرہ۔ (ماخوذازجاء الحق، ص ۳۱۴)
   اعلام
1 خوردبین  :ایک آلہ جس کے ذریعے چھوٹی سے چھوٹی چیز اپنی جسامت سے کئی گنابڑی نظر آتی ہے۔

2 گوپھن   :رسی کابناہواہتھیارجس میں پتھر یامٹی کے گولے رکھ کراورہاتھ سے گردش دے کراس پتھرکوحریف(دشمن) پرمارتے ہیں ،منجنیق۔

3 صہبا :ایک جگہ کانام ہے

4 سنکھوں :کئی سوپَدم ،سوکھرب کاایک نیل ہوتاہے اورسونیل کاایک پدم اورسوپدم کاایک سنکھ ہوتاہے۔
Flag Counter