Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
-51 - 278
13 مکروہ تحریمی :جس کی ممانعت دلیل ظنی سے لزوماً ثابت ہو،یہ واجب کا مقابل ہے۔

(رکن دین ،ص۴،وبہارشریعت حصہ۲، ص ۵) 

14 اِسا ء ت :وہ ممنوع شرعی جس کی ممانعت کی دلیل حرام اورمکروہ تحریمی جیسی تو نہیں مگر اس کاکرنا برا ہے،یہ سنّتِ مؤکدہ کے مقابل ہے۔ (ھمارااسلام ص ۲۱۵وبہارشریعت حصہ۲،ص۶)

15 مکروہ تنزیہی :وہ عمل جسے شریعت ناپسندرکھے مگرعمل پرعذاب کی وعیدنہ ہو۔یہ سنّتِ غیر مؤ کدہ کے قابل ہے۔ (ماخوذازبہارشریعت ،حصہ۲،ص۶)

16 خلاف اَولیٰ :    وہ عمل جس کانہ کرنابہترہو۔یہ مستحب کا مقابل ہے۔ (ماخوذازبہارشریعت ،حصہ۲،ص۶) 

17 حیض :بالغہ عورت کے آگے کے مقام سے جوخون عادی طور پرنکلتاہے اور بیماری یابچہ پیداہونے کے سبب سے نہ ہوتو اسے حیض کہتے ہیں۔ (بہارشریعت ،حصہ۲،ص۹۳ )

18 نِفاس  :وہ خون ہے کہ جو عورت کے رحم سے بچہ پیداہونے کے بعد نکلتاہے اسے نفاس کہتے ہیں ۔

(نورالایضاح ،ص ۴۸)

19 اِسْتحاضہ :وہ خون جوعورت کے آگے کے مقام سے کسی بیماری کے سبب سے نکلے تو اسے استحاضہ کہتے ہیں۔(ماخوذازبہارشریعت ،حصہ۲،ص۹۳)

20 نجاست غلیظہ  :وہ نجاست جس پرفقہا کااتفاق ہواوراس کاحکم سخت ہے،مثلاًگوبر،لید ،پاخانہ وغیرہ۔

(بہارشریعت ،حصہ۲،ص۱۱۱وماخوذ ازبدائع الصنائع ج ۱ص ۲۳۴)

21 نجاست خفیفہ :وہ نجاست جس میں فقہا کااختلاف ہواوراس کاحکم ھلکاہے جیسے گھوڑے کاپیشاب وغیرہ۔

(بدائع الصنائع ،ج ۱،ص ۲۳۴،وبہارشریعت ،حصہ۲ص۱۱۱)

22 مَنی  :وہ گاڑھا سفید پانی ہے جس کے نکلنے کی وجہ سے ذَکرکی تُنْدی اورانسان کی شہوت ختم ہوجاتی ہے۔(ماخوذ ازتحفۃ الفقہاء ج ۱، ص۲۷)

23 مَذِی :وہ سفید رقیق (پتلا)پانی جوملاعبت (دل لگی) کے وقت نکلتاہے۔ (تحفۃ الفقہاء ،ج ۱، ص۲۷)

24 وَدِی : وہ سفیدپانی جوپیشاب کے بعد نکلتاہے۔ (تحفۃ الفقہاء ،ج ۱ ،ص۲۷)

25 معذور:ہر وہ شخص جس کو کوئی ایسی بیماری ہو کہ ایک وقت پورا ایسا گزر گیا کہ وضو کے ساتھ نماز فرض ادا نہ کرسکاتووہ معذورہے۔ (بہار شریعت، حصہ۲،ص۱۰۷)