26 مُباشرتِ فاحشہ :مرد اپنے آلہ کو تندی کی حالت میں عورت کی شرمگاہ یاکسی مرد کی شرمگاہ سے ملائے۔یاعورت ،عورت باہم ملائیں بشرطیکہ کوئی شے حائل نہ ہو۔ (بہارشریعت، حصہ۲ ،ص۳۱)
27آب جارِی :وہ پانی جو تنکے کو بہاکر لے جائے۔ (بہار شریعت ،حصہ۲،ص۵۲)
28 نجاست مرئیہ :وہ نجاست جوخشک ہونے کے بعدبھی دکھائی دے ۔جیسے پاخانہ۔
(ماخوذازبہارشریعت ،حصہ ۲،ص۵۳ ،۵۴ )
29 نجاست غیرمرئیہ :وہ نجاست جوخشک ہونے کے بعد دکھائی نہ دے۔جیسے پیشاب۔
(ماخوذازبہارشریعت، حصہ ۲،ص۵۳ ،۵۴ )
30 مائے مُسْتعمَل :وہ قلیل پانی جس سے حدث دورکیاگیاہویادورہواہویابہ نیت تقرُّب استعمال کیاگیاہو،اوربدن سے جداہوگیاہواگرچہ کہیں ٹھہرانہیں روانی ہی میں ہو۔ (نزہۃ القاری ،ج۲،ص۵۹)
31 اِستبراء :پیشاب کرنے کے بعد کوئی ایسا کام کرناکہ اگر کوئی قطرہ رکاہوتو گرجائے۔ (بہار شریعت ،حصہ۲،ص۱۳۴)
32 حدثِ اصغر:جن چیزوں سے صرف وضولازم ہوتاہے ان کوحدث اصغر کہتے ہیں۔ (بہارشریعت ،حصہ۲،ص۴)
33 حدثِ اکبر :جن چیزوں سے غسل فرض ہوان کوحدث اکبر کہتے ہیں۔ (بہارشریعت ،حصہ۲،ص۴)