Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
-49 - 278
12 لوبان :ایک قسم کاگوند جوآگ پررکھنے سے خوشبودیتاہے۔

13 سِیْسَہ :ایک دھات کانام جورانگ کی قسم سے ہے۔

14 رَانگ :ایک نرم دھات جس سے ظروف(برتنوں)پرقلعی کی جاتی ہے۔

15 پِیْلُو :ایک درخت کانام جس کی جڑ اور شاخوں سے مسواک بناتے ہیں ۔

16 بَرص :ایک بیماری ہے جس کی وجہ سے جسم پر سفید دھبے پیدا ہوجاتے ہیں۔

17 کِرمِچ :ایک قسم کاٹاٹ ۔

18 سُوتالی :موچی کاایک اوزار جس سے چمڑے میں سوراخ کرتے ہیں اوراس کے کٹاؤ میں سوت یاچمڑے کی ڈوری ڈال کر سیتے ہیں۔    

19 تاڑِی :ایک سفیدی مائل رس جوتاڑکے درخت سے ٹپکتاہے ۔

20 تَاڑ :ایک کجھورکی مانند ایک لمبے درخت کانام جس سے تاڑی نکلتی ہے ۔

21 جِرْیان :ایک بیماری کا نام۔

22 بَہری :شاہین کی طرح ایک شکاری پرندہ جواکثرکبوتروں کاشکارکرتاہے اورشاہین کے برخلاف نیچے سے بلندہوکرشکارکواوپرسے پکڑتاہے۔    

23 قاز :ایک آبی پرندہ جس کارنگ خاکی اورٹانگیں پنڈلیوں سمیت لمبی ہوتی ہیں ۔ 

24 شورہ :سفیدرنگ کاایک مرکب جوپانی کو ٹھنڈاکرتا ہے اور بارود میں استعمال ہوتاہے۔نمکین ہوتاہے۔

25 گندھک  :زرد رنگ کا ایک مادہ جو زمین سے نکلتاہے ۔

26 گھونگے : ایک قسم کے دریائی کیڑے کا خول جو ہڈی کی مانند سیپی یا سنکھ کی قسم سے ہے۔

27 سِیْپ :ایک قسم کی دریائی مخلوق جس کے اندر سے موتی نکلتے ہیں ۔

28 زَعْفَران :ایک خوشبودارپوداجس کے پھول زردہوتے ہیں۔

29 مُشْک :وہ خوشبودار سیاہ رنگ کامادہ جو ہرن کی ناف سے نکلتاہے۔

30 کَھٹائی :میل کاٹنے کے لیے تیزاب ملاہواپانی۔

31 کَلی :مُثَلَّثِی تراش کاکپڑا جوپاجاموں اور انگرکھوں میں ڈالتے ہیں۔

32 گِلٹ : ایک سفید نیلگوں مرکب دھات جوقلعی اورتانبے کوملاکرتیارکی جاتی ہے۔

33 سیندھا :پہاڑی نمک