Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
-48 - 278
34 نارو :     ایک مرض کا نام جس میں آدمی کے بدن پر دانے دانے ہو کر ان میں سے دھاگہ سا نکلا کرتا ہے
  حصہ سوم (۳) کی اصطلاحات
1 مرتد :وہ شخص ہے کہ اسلام کے بعد کسی ایسے امر کاانکار کرے جوضروریات دین سے ہو یعنی زبان سے کلمہ کفر بکے جس میں تاویل صحیح کی گنجاءش نہ ہو۔یوہیں بعض افعال بھی ایسے ہیں جن سے کافر ہوجاتاہے مثلاً بت کوسجدہ کرنا،مصحف شریف کونجاست کی جگہ پھینک دینا۔ (بہارشریعت، حصہ ۹، ص۱۶۳)

2 شَفق :شفق ھمارے مذہب میں اس سپیدی کانام ہے جوجانب مغرب میں سرخی ڈوبنے کے بعد جنوباً شمالاً صبح صادق کی طرح پھیلی ہوئی رہتی ہے۔ (بہارشریعت، حصہ۳،ص ۱۹)

3 صبحِ صادق :ایک روشنی ہے کہ مشرق کی جانب جہاں سے آج آفتاب طلوع ہونے والا ہے اس کے اوپر آسمان کے کنارے میں جنوباًشمالاًدکھائی دیتی ہے اور بڑھتی جاتی ہے،یہاں تک کہ تمام آسمان پرپھیل جاتی ہے اورزمین پر اجالا ہوجاتاہے۔ (ماخوذازبہارشریعت ،حصہ۳،ص ۱۵)

4 صبح کاذب :صبح صادق سے پہلے آسمان کے درمیان میں ایک دراز سفیدی ظاہر ہوتی ہے جس کے نیچے سارا افق سیاہ 

ہوتاہے پھر یہ سفیدی صبح صادق کی وجہ سے غائب ہوجاتی ہے اسے صبح کاذب کہتے ہیں۔

(ماخوذ از بہارشریعت،حصہ۳، ص۱۶)

5 سایہ اصلی :وہ سایہ جونصفُ النَّہارکے وقت (ہر چیزکا)ہوتاہے۔ (فتاوی امجدیہ ،حصہ۱،ص۴۷)

6 نِصْفُ النَّہار شرعی :طلوع صبح صادق سے غروب آفتاب تک کے نصف کونِصْفُ النَّہار شرعی کہتے ہیں ۔

(فتاوی فقیہ ملت، ج۱،ص۸۵)



نِصْفُ النَّہار حقیقی(عرفی)طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کے نصف کو نصف النہارحقیقی کہتے ہیں ۔

(فتاوی فقیہ ملت،ج۱، ص۸۵)

8 ضحوہ ئکُبریٰ:نصف النہار شرعی کوہی ضحوہ کبریٰ کہتے ہیں۔ (فتاوی فقیہ ملت،ج۱، ص۸۵)

9 وقت اِستواء :نصف النہار کاوقت یعنی اسے مراد ضحوہ کبریٰ سے لے کر زوال تک پورا وقت مراد ہے۔

(فتاوی رضویہ ،ج۵،ص۱۲۶، حاشیہ فتاوی امجدیہ ، حصہ۱، ص۴۹)

10 خطِ استواء :وہ فرضی دائرہ جو زمین کے بیچ وبیچ قطبوں سے برابرفاصلے پرمشرق سے مغرب کی طرف کھینچاہو اماناگیاہے،جب سورج اس خط پر آتاہے تو دن رات برابر ہو تے ہیں۔ ماخوذاردولغت،جلد۸،ص۵۹۷)

11 عرض بلد :خط استواء سے کسی بلد کی قریب ترین دوری کوعرض بلد کہتے ہیں۔
Flag Counter