Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
-47 - 278
12مثل اول  :کسی چیزکاسایہ ،سایہ اصلی کے علاوہ اس چیز کے ایک مثل ہوجائے۔ 

13 مثل ثانی :کسی چیز کاسایہ ،سایہ اصلی کے علاوہ اس چیز کے دومثل ہوجائے ۔ 

14 اوقاتِ مکروہہ :یہ تین ہیں،طلوع آفتاب سے لے کربیس منٹ بعد تک ،غروب آفتاب سے بیس منٹ پہلے اور نصف النہاریعنی ضحوہ کبریٰ سے لے کرزوال تک ۔ (نماز کے احکام، ص۱۹۷)

 15 صاحبِ ترتیب :وہ شخص جس کی بلوغت کے بعد سے لگاتارپانچ فرض نمازوں سے زائد کوئی نماز قضانہ ہوئی ہو۔

(ماخوذازلغۃ الفقہا، ص۲۶۹)

16 تَثویب :مسلمانوں کو اذان کے بعدنماز کے لیے دوبارہ اطلاع دیناتثویب ہے۔

(ماخوذازفتاوی رضویہ ،ج۵،ص۳۶۱)

17 شرط:وہ شے جوحقیقت شی میں داخل نہ ہولیکن اس کے بغیرشے موجودنہ ہو،جیسے نمازکے لیے وضو وغیرہ۔

(ماخوذازفتاوی رضویہ ،ج۱۰،ص ۷۸۶)

18خُنْثیٰ مشکِل :جس میں مردوعورت دونوں کی علامتیں پائی جائیں اور یہ ثابت نہ ہوکہ مرد ہے یاعورت۔

(بہارشریعت حصہ۷ ،ص۵)

19 رکن :وہ چیز ہے جس پرکسی شے کاوجود موقوف ہواور وہ خود اس شے کاحصہ اور جزہوجیسے نماز میں رکوع وغیرہ۔

(ماخوذ ازالتعریفات،باب الرائ، ص ۸۲)

20 خُروج بصُنْعِہ :قعدہ اخیرہ کے بعد سلام وکلام وغیرہ کوئی ایسا فعل جومنافی نماز ہوبقصد کرنا۔

(بہارشریعت، حصہ۳،ص۸۴)

21 تَعدِیل ارکان :رکوع وسجود وقومہ وجلسہ میں کم از کم ایک بار سبحان اللہ کہنے کی قدر ٹھہرنا۔

(بہارشریعت، حصہ۳،ص۸۶)

22 قَومہ :رکوع کے بعد سیدھاکھڑاہونا۔ (ماخوذ ازبہارشریعت، حصہ۳،ص۸۶)

23 جَلسہ:دونوں سجدوں کے درمیان سیدھابیٹھنا۔ (بہارشریعت ،حصہ۳،ص۸۶)

24 محال عادِی :وہ شے جس کاپایاجاناعادت کے طورپرناممکن ہواسے محال عادی کہتے ہیں ،مثلاً کسی ایسے شخص کاہوامیں اڑناجس کوعادۃً اڑتے نہ دیکھاگیاہو۔ (دیکھئے تفصیل المعتقد المنتقد،ص۲۸تا۳۲)

25 محال شرعی:وہ شے جس کاپایاجاناشرعی طورپرناممکن ہواسے محال شرعی کہتے ہیں ،مثلاً کافرکاجنت میں داخل ہوناوغیرہ۔

(دیکھئے تفصیل المعتقد المنتقد،ص۲۸تا۳۲ )