Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
-46 - 278
26 طوالِ مُفَصَّل:سورہ حجرات سے سورہ بروج تک طوال مفصل کھلاتاہے۔ (بہارشریعت، حصہ۳،ص۱۱۴)

27 اوساط مُفَصَّل:سورہ بروج سے سورہ لم یکن تک اوساط مفصل کھلاتاہے۔ (بہارشریعت ،حصہ۳،ص ۱۱۴)

28 قصار مُفَصَّل :سورہ لم یکن سے آخرتک قصارمفصل کھلاتاہے۔ (بہارشریعت ،حصہ۳،ص۱۱۴)

29 اِدْغام :ایک ساکن حرف کودوسرے متحرک حرف میں اس طرح ملاناکہ دونوں حروف ایک مشددحرف پڑھا جائے ۔ 

(علم التجوید،ص۴۱)

30 تَرْخِیْم :منادیٰ کے آخری حرف کوتخفیفاًگرادیناترخیم کھلاتاہے ۔ (ماخوذ ازتسہیل النحوص، ۷۴)

31 غُنّہ :ناک میں آواز لے جاکرپڑھنا۔ (علم التجوید،ص۳۸)

32 اِظْہار :حرف کواس کے مَخْرَج سے بغیر کسی تَغیُّر کے اورغُنّہ کے اداکرنے کوکہتے ہیں۔ (علم التجوید،ص۴۰)

33 اِخْفاء:اظہاراور ادغام کی درمیانی حالت ۔ (علم التجوید،ص۴۱)

34 مد و لین :واو، ی، الف ساکن اور ما قبل کی حرکت موافق ہو تو اس کو مدو لین کہتے ہیں۔ یعنی واو کے پہلے پیش اور ی کے پہلے زیرالف کے پہلے زبر

35 عارِیت :دوسرے شخص کواپنی کسی چیز کی مَنْفعَت کابغیرعوض مالک کردیناعاریت ہے۔

(ماخوذ ازبہارشریعت، حصہ ۱۴،ص۵۱)

36 مُدْرِک :جس نے اول رکعت سے تشہُّد تک امام کے ساتھ (نماز)پڑھی اگرچہ پھلی رکعت میں امام کے ساتھ رکوع ہی میں شریک ہواہو۔ (بہارشریعت، حصہ۳،ص۱۵۶)

37 لَاحِق : وہ کہ( جس نے )امام کے ساتھ پھلی رکعت میں اقتداکی مگر بعد اقتدا اس کی کل رکعتیں یابعض فوت ہو گئیں۔ (بہار شریعت ،حصہ۳،ص۱۵۶)

38 مَسْبُوق :وہ ہے کہ امام کی بعض رکعتیں پڑھنے کے بعد شامل ہوااور آخر تک شامل رہا۔

(بہارشریعت، حصہ۳،ص۱۵۶)

39 لاحق مسبوق:  وہ ہے جس کوکچھ رکعتیں شروع میں نہ ملیں ،پھر شامل ہونے کے بعد لاحق ہوگیا۔

(بہارشریعت ،حصہ۳،ص۱۵۶)

40 تکبیرات تَشْرِیق :عرفہ یعنی نویں ذوالحَجّۃ الحرام کی فجر سے تیرھویں کی عصر تک ہر فرض نمازکے بعدبلند آواز کے ساتھ ایک بار اللہ اکبر،اللہ اکبر،لاالہ الااللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد پڑھنا۔ (ماخوذ ازنماز کے احکام ،ص ۴۴۷)